ویب ڈیسک ۔۔ مشہور افسانوی امریکی ڈرامہ سیریز سوٹس رمضان میں مشرق وسطیٰ میں آن ائیرکرنےکیلئےتیارہے۔ لیکن اس میں ایک ٹوئسٹ ہےاوروہ یہ کہ امریکامیں مشہورقانونی سیریزسوٹس کومشرق وسطیٰ میں عربی زبان اورعربای اداروں کےساتھ پیش کیاجائےگااوراس کی شروعات ہوگی آنےوالےرمضان المبارک میں۔
رپورٹس کے مطابق، سوٹ کی عربی موافقت آنے والے رمضان سیزن کے دوران ویسٹ ایشیا سیٹلائٹ پے ٹی وی،اوربٹ شو ٹائم نیٹ ورک (اوایس این)اورمصری براڈکاسٹریوایم ایس پرڈیبیو کرنےکےلیےتیارہے۔
عربی زبان کے ریمیک میں مشہورستاروں سے بھرپور لائن اپ شامل ہے جس میں اسیر یاسین بطورہاروی شامل ہیں۔ احمد داؤد مائیک کے طورپر، صبامبارک جیسیکا کے طور پر،ریم مصطفیٰ ڈونا کے طور پر،تارا عماد نے ریچل کےطور پراورمحمد شاہین نے لوئس کےطورپرکردارکونبھایاہے۔
رپورٹس کے مطابق پہلےدوسیزن کی شوٹنگ جنوری میں شروع ہو چکی ہےاورہرسیزن 30 اقساط پرمشتمل ہے۔
اس شو کو مصری پروڈیوسر مصنف محمد ہیفزی اور یاسر عبدالمجید نے لکھا ہے، جس میں مریم احمدی بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
آنے والے ریمیک کے بارے میں بات کرتے ہوئے، یونیورسل اسٹوڈیو گروپ میں بین الاقوامی ترقی کے ایگزیکٹیو وی پی اینریک گیلین کہتے ہیں سوٹ دنیا کے مقبول ترین ٹی وی شوز میں سے ایک ہےاور ہم اسے مشرق وسطیٰ کے سامعین کے لیےڈھالنے پر بہت خوش ہیں۔
ٹی وی وژن میڈیا پروڈکشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو طارق ال گنائی ایک کامیاب بین الاقوامی ٹیلی ویژن سیریز کے عربی ورژن کو شروع کرنے پرکافی پرجوش محسوس کر رہے ہیں۔ کہتےہیں کہ اگرچہ یہ امریکی ڈرامے سے بہت زیادہ متاثر ہے،تاہم ہمارا خاص ورژن مصر کے لیے منفرد اور مستند ہے، جس میں علاقائی ستاروں کی مشہور کاسٹ شامل ہے۔
یہاں اپنےپڑھنےوالوں کوبتاتےچلیں کہ سوٹس کی کہانی نیویارک کےایک کامیاب وکیل کوملنےوالےکیسوں پرمشتمل ہے۔یہ وکیل اپنےاسسٹنٹ کےطورپرقانون کےایک ایسےطالبعلم کواپناایسوسی ایٹ رکھ لیتاہےجسےکالج سےنکال دیاگیاتھالیکن وکیل یہ بات دوسروں سےچھپاکراپنےاسسٹنٹ سےبھرپورکام لیتاہے۔