Home / کامیڈین سنیل گروورکی ہارٹ سرجری

کامیڈین سنیل گروورکی ہارٹ سرجری

Sunil Grover undergoes heart surgery

ویب ڈیسک ۔۔ مشہوربھارتی کامیڈین سنیل گروور جو کہ گتھی، رنکو بھابی اور ڈاکٹر مشہور گلاٹی سمیت اپنے مختلف مزاحیہ کرداروں کے لیے اپنےمداحوں میں خاصےمقبول ہیں،اس وقت خبروں کےمطابق ممبئی کےایک ہسپتال میں داخل ہیں جہاں مبینہ طورپران کےدل کی سرجری ہوئی ہے۔

ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ نامی ایک ٹیبلوئڈ کی رپورٹ کے مطابق جس اسپتال میں سنیل گروور داخل ہیں اس نے اس خبرکی تصدیق کی ہے کہ اداکار نے مبینہ طورپراپنی سرجری کروا لی ہےاوروہ ہسپتال میں صحت یاب ہو رہے ہیں۔ جبکہ ڈاکٹروں نےیہ بھی بتایا ہے کہ اداکار کی طبیعت ٹھیک ہو رہی ہے۔

سنیل گروورکی ہارٹ سرجری کی خبربھارتی شوبزانڈسٹری پربجلی بن کرگری اوریہ خبرسننےوالےبہت سےاداکارسکتےمیں آگئےکیونکہ انہوں نےکبھی سنیل سےدل کی تکلیف بارےنہیں سناتھا۔ سوشل میڈیاپریہ خبروائرل ہوتےہی سنیل کےمداح ان کی خیریت کی دعائیں مانگنےلگے۔

سنیل کی انڈسٹری کے کچھ دوستوں نے بتایا کہ یہ خبر ان کے لیے بھی کافی چونکانے والی ہےکیونکہ وہ سنیل گروور کے دل کی حالت کے بارے میں بھی نہیں جانتے تھے۔

دریں اثنا، کام کے محاذ پر، سنیل گروور حال ہی میں شملہ میں ایک ویب سیریز کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

واضح رہےکہ سنیل گرووربھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسڑی کےبڑےباصلاحیت اداکارہیں ،وہ جتنی اچھی کامیڈی کرتےہیں ، سنجیدہ اداکاری بھی اتنی ہی مہارت سےکرتےہیں ۔ بھارت کےساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ان کےبہت سےچاہنےوالےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sirf Ek Bandaa Kafi Hai gets legal notice

منوج واجپائی کی نئی فلم،ٹریلرنےدھوم مچادی

ویب ڈیسک – بالی ووڈ لیجنڈ منوج باجپائی کی آنے والی او ٹی ٹی فلم …