Home / جرمنی میں کوروناکی چوتھی خوراک کی تیاریاں

جرمنی میں کوروناکی چوتھی خوراک کی تیاریاں

German Experts recommend 4th dose

ویب ڈیسک ۔۔ کوروناوائرس کےخلاف جرمن ماہرین کاپینل ‘سٹوئیکو’ویکسین کی چوتھی خوراک تجویزکرنےکی تیاری کررہاہے۔

سٹوئیکوکمیٹی کےسربراہ تھامس مرٹینزنےمیڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےبتایاکہ ہمارے پاس اسرائیل سےڈیٹاموجودہےجو ظاہرکرتا ہے کہ چوتھی خوراک بیماری کی شدیدنوعیت کےخلاف کافی موثرثابت ہوتی ہے۔

مرٹینزکامزیدکہناتھاکہ پینل صرف ان ویکسین کے ساتھ بوسٹر شاٹس کی سفارش کرے گا جو پہلے سے دستیاب ہیں۔

میڈیا گروپ نے مرٹینز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ویکسینز پرجنہیں اومیکرون اورکورونا وائرس کے مختلف قسم کے خلاف کام کرنے کے لیے ڈھال لیا گیا ہے، کو موڈرنا اورفائزرکےکلینیکل ڈیٹا کا انتظارکرناپڑے گا۔

کچھ ممالک نے پہلےہی اضافی بوسٹرخوراکیں دینا شروع کردی ہیں،لیکن اسرائیل کی ایک حالیہ تحقیق سےپتہ چلتا ہےکہ جب ویکسین کی چوتھی خوراک اینٹی باڈیز کو بڑھاتی ہے،تو یہ سطح اتنی زیادہ نہیں تھی کہ اومیکرون انفیکشن کوروک سکے۔

یہ بھی چیک کریں

Nightmare on temple street

مورتی کےبھوت ۔ چوروں نےتوبہ کرلی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع چتراکوٹ میں چوروں کےایک گینگ کوڈراونےخوابوں نےتوبہ کرنےپرمجبورکردیا۔ …