Home / پاکستان ورلڈجونیئرسکواش چیمپئن بن گیا

پاکستان ورلڈجونیئرسکواش چیمپئن بن گیا

world junior squash championship

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان 37سال بعدورلڈجونئیرسکواش چیمپئن بن گیا۔ پشاورسےتعلق رکھنےوالےحمزہ خان نےملبورن میں کھیلی جانےوالی جونئیرچیمپئن شپ کےفائنل میں مصرکےمحمدذکریاکو1-3سےشکست دیکرٹائٹل اپنےنام کیا،

1986کے بعد حمزہ پہلے پاکستانی بنے ہیں جنہوں نے ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کی۔

حمزہ خان آرمی کوچ آصف خان کی نگرانی میں دو ماہ تک ٹریینگ کرنے کے بعد آسٹریلیا گئے تھے جبکہ چیمپئین بننے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کو مبارک باد دی اوروطن واپسی پر شاندار استقبال کااعلان کیاہے۔

پی ٹی وی اسپورٹس کے مطابق آخری بار پاکستانی کھلاڑی عامر اطلس نے 2008 میں فائنل میں جگہ بنائی تھی اور پاکستان کی جانب سے آخری فاتح جان شیر خان تھے جنہوں نے 1986 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےجیت پرحمزہ خان کومبارکبادی دی ہے۔ حمزہ خان نےاپناردعمل دیتےہوئےکوچ، منیجراوروالدین کےتعاون کاشکریہ اداکیا۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حمزہ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے بطور”انعام“ دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …