Home / اپنانیشنل ٹیکس نمبرکیسےحاصل کریں؟

اپنانیشنل ٹیکس نمبرکیسےحاصل کریں؟

NTN

ویب ڈیسک — نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) آپ کو بہت سے فوائد کا حقدار بناتا ہے اور اس مضمون میں ہم بتائیں گے کہ آپ اپنے آپ کو این ٹی این میں کیسے رجسٹر کروا سکتے ہیں؟

آپ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پورٹل پر جا کر آسانی سے اپنے آپ کو رجسٹر کروا سکتے ہیں، چاہے آپ تنخواہ دار فرد ہوں یا کاروبار چلا رہے ہوں۔

آپ کا قومی شناختی کارڈ نمبر خود ہی آپ کے این ٹی این کے طور پر ایف بی آر میں رجسٹر ہو جاتا ہے جس کے بعد آپ آسانی سے اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔

رجسٹر کیسے کریں؟

ایف بی آر کی ویب سائٹ(ایف بی آرڈاٹ جواووی ڈاٹ پی کے)کھولیں اور انکم ٹیکس ٹیب پر کلک کریں اور آئی آرآئی ایس لنک پر جائیں۔

آئی آرآئی ایس صفحہ پرلینڈہونےکے بعد آپ کو تمام معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔ ایف بی آر آپ کو رجسٹر کرے گا اور آپ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر سکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …