Home / اسحاق ڈار-پاکستان کےاگلےنگران وزیراعظم

اسحاق ڈار-پاکستان کےاگلےنگران وزیراعظم

Pakistan caretaker PM

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملکی معاشی معاملات گھمبیرہیں، نگران حکومت کوبااختیارہوناچاہیےتاکہ وہ معاشی معاملات کےحوالےسےفیصلےلےسکے۔ اسی مقصدکوسامنےرکھتےہوئےمسلم لیگ ن نےاسحاق ڈارکونگران وزیراعظم بنانےپرغوراورمشاورت شروع کردی ہے۔

میڈیاکی خبروں کےمطابق ن لیگ نےاسحاق ڈارکونگران وزیراعظم بنانےکیلئےدیگرسیاسی جماعتوں سےمشاورت بھی شروع کردی ہے۔ تاہم اس حوالےسےحتمی فیصلہ پیپلزپارٹی سےمشاورت کےبعدکیاجائےگا۔

حکومت کامانناہےکہ ملک میں بےاختیارنگران حکومت کےآنےسےتین ماہ ضائع ہوجائیں گے،جبکہ ایک بااختیارحکومت ملکی حوالےسےفیصلےلےسکےگی۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام اتحادی متفق ہوگئے تو اسحاق ڈار نگراں وزیراعظم بن سکتے ہیں، امید ہے موجودہ حکومت کے آخری ہفتے تک ایک نام پراتفاق رائے ہوجائےگا، فیصلے جو بھی ہونگے کابینہ اوراتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے اسحاق ڈار کا نام نگران وزیر اعظم کیلئےتاحال سامنے نہیں رکھا، جب نام آئیگا تو فیصلہ کرینگے۔ ادھرپیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔

ذرائع کےحوالےسےیہ خبربھی آئی ہےکہ نگران حکومت کوبااختیاربنانےکیلئےالیکشن ایکٹ میں ترامیم بھی کی جائیں گی۔

اسحاق ڈار – چھٹےنگران وزیراعظم

وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار پاکستان کے چھٹے نگران وزیراعظم ہونگے۔ غلام مصطفیٰ جتوئی، بلخ شیر مزاری، معین قریشی ملک معراج خالد بھی نگران وزیراعظم مقرر کئے گئے چیف جسٹس (ر) ناصر الملک31مئی سے 18اگست 2018 تک نگران وزیراعظم رہے۔

اسحاق ڈارکاردعمل

خبرپرردعمل دیتےہوئےوزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہایہ خبرانہوں نےبھی ٹی وی پردیکھی ہے۔ اسحاق ڈارنےالیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تصدیق کی اورکہاکہ نگران حکومت کوبااختیارہوناچاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …