Home / یورپ کیلئےپی آئی اےفلائٹ آپریشن ۔۔

یورپ کیلئےپی آئی اےفلائٹ آپریشن ۔۔

PIA flight operation for EU

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اےکی حالت یوں توپہلےہی بہت پتلی ہےلیکن یورپی ملکوں کی جانب سےاس کی پروازوں پرپابندی کےبعدپی آئی اےکواب تک اربوں روپےکانقصان پہنچ چکاہے۔

یورپی یونین کیلئےپاکستان ائرلائن کی پروازوں کی بحالی کیلئےبہت سی کوششیں ہورہی ہیں۔ انہی کوششوں کےنتیجےمیں یورپی ایوی ایشن ایجنسی کاوفدستمبرمیں قومی ائرلائن اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کافزیکل آڈٹ کرنےپاکستان کےدورےپرآرہاہے۔

ذرائع کے مطابق فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد ہی قومی ایئر لائن کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہو سکیں گی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن پرجون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پرپابندی عائد ہے۔

پی آئی اےپرپابندی کیوں لگی؟

قارئین کویادہوگاکہ سابقہ دورحکومت میں اس وقت کےقومی ہوابازی امورکےوزیرغلام سرورخان نےقومی اسمبلی میں تقریرکرتےہوئےبیان دیاتھاکہ پی آئی اےکے70فیصدپائلٹوں کی ڈگریاں جعلی ہیں۔ اس بیان کےبعدبہت یورپی ملکوں سےسخت ردعمل سامنےآیااورانہوں نےقومی ائرلائن کوسیفٹی رسک قراردیتےہوئےاس کی پروازوں پرپابندی لگادی تھی۔

خواجہ سعدرفیق کاسخت بیان

موجودہ حکومت کےوفاقی وزیربرائےامورہوابازی خواجہ سعدرفیق نےاپنےایک حالیہ بیان میں کہاہےکہ غلام سرورخان کےجاہلانہ بیان کےباعث پی آئی اےکواب تک 70ارب روپےکانقصان پہنچ چکاہے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …