ویب ڈیسک — علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا موسم خزاں 2023 کے داخلوں کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ سمسٹر خزاں 2023 کے پہلے مرحلے کے لیے ملک بھر میں داخلے 15 جولائی اور دوسرے مرحلے کے لیے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے درخواست دہندگان کو مدد فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں سہولتی مراکز، معلوماتی کاؤنٹرز اور پراسپیکٹس فروخت کےمراکزقائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
درخواستیں آن لائن
امیدواروں کو پرنٹ شدہ درخواست فارم پر وقت ضائع کی ضرورت نہیں ہے اگر وہ اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراتے ہیں۔
داخلے کا عمل
نئے پروگرام میں یا اگلے سمسٹر میں داخلہ لینے کی ہدایات درج ذیل ہیں۔
آن لائن داخلہ کی درخواست یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔
(https://aiou.edu.pk)
لنک پر کلک کریں، آن لائن درخواست منتخب کریں۔
اپنا ای میل آئی ڈی استعمال کرکے ایک اےآئی اویو اکاؤنٹ بنائیں، پھر اس کے بعد لاگ ان کریں۔
داخلہ فارم مکمل طور پر پُرکریں
درخواست فارم میں درج ذیل اشیاء کو شامل کرنا ضروری ہے: پروگرام منتخب کریں،تعلیم سے متعلق تمام دستاویزات اپ لوڈ کریں،قومی شناختی کارڑ، اورتازہ تصاویر۔
اپنی درخواست اورمکمل چالان فارم بینک کو بھیجیں۔