Home / فرح گوگی وعدہ معاف گواہ بنیں گی۔۔؟

فرح گوگی وعدہ معاف گواہ بنیں گی۔۔؟

Farha Gogi Statement

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیلئےمشکلات بدستوربڑھ رہی ہیں کیونکہ اب ان کی بااعتماددوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون شروع کردیاہےاور امکان ہے کہ وہ پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائیں گی۔

جیونیوزکی ایک رپورٹ کےمطابق بشریٰ بی بی کے قریبی دوست نے ایف آئی اے اور دیگر حکام کے ساتھ تفصیلات شیئر کرنا شروع کر دی ہیں۔ سابق حکمران جماعت کی قیادت کی جانب سے کوئی بھی معلومات شیئر نہ کرنےکاکہنے کے باوجود، فرح پہلے ہی تفتیش کاروں کے ساتھ اہم معلومات شیئر کر چکی ہیں۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب حکومت نے متحدہ عرب امارات سےکہاکہ فرح ایک مطلوب شخص تھی، منی لانڈرنگ اور دیگرجرائم میں ملوث تھی، اور اسے خلیجی ریاست چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا اور اب وہ اٹلی میں مقیم ہے۔

رپورٹ کےمطابق فرح کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف سنگین مقدمات کے پیش نظراسے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ فرح گوگی عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد پاکستان چھوڑ کر چلی گئیں جبکہ موجودہ حکومت نے ان پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔

اس سال کے شروع میں، پاکستانی حکام نے مبینہ طورپرمنی لانڈرنگ اوردیگرجرائم کے لیے درج مقدمات میں ان کی واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا۔ اسے پہلے ہی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت اسےمفرور قرار دے چکی ہے۔

حکمران جماعت کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ فرحت شہزادی نے پی ٹی آئی کے سربراہ اور ان کی اہلیہ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ریاست پاکستان کو تحفے میں دی گئی گراف گھڑی فروخت کرنے میں سہولت فراہم کی اور دبئی میں مقیم تاجر عمر فاروق ظہور کو 20لاکھ ڈالرمیں فروخت کیا۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …