Home / ٹک ٹاک کانیاٹیکسٹ فیچر

ٹک ٹاک کانیاٹیکسٹ فیچر

TikTok text feature

ویب ڈیسک — ٹک ٹاک دنیا بھر میں اپنے لاکھوں صارفین کی سہولت کے لیے ایپ میں نئے فیچرز کو اپ ڈیٹ اور شامل کرتا رہتا ہے۔ ٹوک ٹاک میں نیا فیچر 1,000 کریکٹرپرمشتمل ٹیکسٹ اپ ڈیٹس ہے جواب ویڈیو شیئرنگ ایپ پرپوسٹ کیاجاسکتا ہے۔

تصاویر یا ویڈیوز کی طرح، ٹک ٹاک کے صارفین آواز اور لوکیشن مارکر کے ساتھ اپنی ٹیکسٹ پوسٹنگ کی تشریح کر سکیں گے، اور دوسرے صارفین ان اپ ڈیٹس پر تبصرہ اورشیئرکر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کا نیا فیچر ٹوئٹر کی مائیکروبلاگنگ صلاحیتوں کو کاپی کرنے کے لیے ہے لیکن یہ کوئی قابل اعتراض بات نہیں کیونکہ مارک زکربرگ کا میٹا بھی ایسا ہی کررہا ہے۔

یہاں، ہمیں یادرکھنا چاہیے کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک دوسرے کی فیچرزکےمعاملےمیں پیروی کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، انسٹاگرام نے اسنیپ چیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے 2017 میں اسٹوریز کا آغاز کیا۔

ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لیے انسٹاگرام نے 2020 میں ریلا کا آغاز بھی کیا۔ یوٹیوب نے اگلے سال اپنے شارٹس فیچر کو ڈیبیو کیا۔

یہ بھی چیک کریں

divorce ratio in KSA

سعودی عرب: طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کےحوالےیہ حیران کن اوریقین …