کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+552 ) 1,267,945
اموات
(+15) 28,359
صحتیاب مریض
1,215,505
فعال کیسز
24,081
Last updated: اکتوبر 23, 2021 - 8:42 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / نیوزی لینڈنےاچانک دورہ پاکستان ختم کردیا

نیوزی لینڈنےاچانک دورہ پاکستان ختم کردیا

New Zealand cancels Pakistan tour

لاہور: (ویب ڈیسک) اٹھارہ سال بعدپاکستان کےدورےپرآنےوالی نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم نےراولپنڈی میں اپناپہلاون ڈےمیچ کھیلنےسےصرف ایک گھنٹہ پہلےدورہ پاکستان ختم کرکےوطن واپسی کااعلان کردیا۔

نیوزی کرکٹ بورڈکےچیف ایگزیکٹوکےمطابق یہ دورہ نیوزی لینڈنےسکیورٹی خدشات پریکطرفہ طورپرختم کیا۔ انہوں نےکہاکہ ان حالات میں ہمارےپاس اس سےبہترآپشن نہیں تھا۔

وزیراعظم نیوزی لینڈجسینڈاآرڈرن کاکہناہےان کیلئےکھلاڑیوں کی سکیورٹی سب سےاہم ہے۔ پاکستان میں نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کاخیال رکھنےپروزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکیاہے۔

وزیراعظم عمران خان اورجسینڈاآرڈرن میں ٹیلی فونک رابطہ
ادھروزیراعظم عمران خان نےدوشنبےسےجسینڈاآرڈرن سےفون پربات کرکےانہیں ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ پاکستان کرکٹ اورغیرملکی ٹیموں کیلئےمحفوظ ملک ہے۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان کےپاس دنیاکی بہترین سکیورٹی انٹیلی جنس ہےاورانہیں کوئی سکیورٹی تھریٹ نہیں ملا۔

ذرائع کےمطابق نیوزی لینڈکرکٹ کاکہناہےکہ انہیں پاکستان میں موجودکیوی ٹیم کےحوالےسےسکیورٹی الرٹ موصول ہواجس پرانہوں نےدورہ منسوخ کرنےکافیصلہ کیا۔

رمیزراجہ

نیوزی لینڈکےدورہ منسوخ کرنےپرچئیرمین پی سی بی رمیزراجہ کہتےہیں آج پاکستان کرکٹ کیلئےبرادن تھا۔ نیوزی نےجن سکیورٹی خدشات کی بنیادپردورہ منسوخ کیاوہ ہم سےشئیرنہیں کئےجس پرہمیں مایوسی ہے۔ نیوزی لینڈکوآئی سی سی میں جواب دیں گے۔

عامرسہیل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے پیچھےچھپےمحرکات معلوم کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈاورآئی سی سی دو ٹوک بات کرنی ہوگی۔

وقاریونس
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس کہتےہیں نیوزی لینڈ کی سیریز کا عین وقت پر ختم ہونا افسوسناک ہے، آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لیے بدقسمت ہے۔سیکیورٹی سےمتعلق کسی کو توقع نہیں تھی کہ یہ فیصلہ ہو گا پاکستان کے حالات اچھے ہیں۔

شعیب اختر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنےدورہ نیوزی لینڈمنسوخ ہونےپرردعمل دیتےہوئےکہاکہ سیریز منسوخ ہونے سے پاکستان کو دھچکا لگا ہے۔ سیکیورٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی۔

بوم بوم آفریدی
کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے دورے کی اچانک منسوخی پر سوال کیا کہ کیاآپ کواپنےفیصلےکےاثرات کااندازہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ تمام تر سیکیورٹی کی یقین دہانیوں کے باوجود ایک مذاق یا افواہ پر سیریز ملتوی کرنے کے نیوزی لینڈ بورڈ کےاتنے بڑے فیصلے پر حیران ہوں۔

شاہین آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر منسوخ ہونے پر اپنی مایوسی کااظہارکرنےکیلئےان کےپاس الفاظ نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan's middle order is weak, Harsha Bhogle

بھارت کےمقابلےمیں پاکستان کامڈل آرڈرکمزور

ویب ڈیسک ۔۔ معروف بھارتی کرکٹ کمنٹیٹرہرشابھوگلےنے24اکتوبرکوہونےوالےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسب سےبڑےٹاکرےیعنی پاک بھارت میچ پراپنی …