ویب ڈیسک ۔۔ اس میں شک نہیں کہ ٹیکنالوجی نےجہاں ہماری زندگی میں آسانیاں پیداکی ہیں وہیں کچھ ایسی مشکلیں بھی ہیں جوہماری زندگیوں کالازمی حصہ بن چکی ہیں۔
پاس ورڈہی کولےلیجئے۔ چندڈیجٹس یاالفاظ پرمشتمل وہ تالہ کہ جس کی چابی آپ کےحافظےنےکہیں کھودی توسمجھیں آپ قیدہوگئےاوراس قیدسےاس وقت تک رہائی نہیں ملےگی جب تک آپ کاحافظہ وہ چابی نہ ڈھونڈلےیاآپ ڈھیرساراترددکرکے”نئی چابی”نہ بنوالیں۔
پاس ورڈبھولنےکاتجربہ ہم میں سےاکثرلوگوں کوہواہوگااورہم سبھی یہ جانتےہیں کہ اکثراوقات پاس ورڈکودوبارہ حاصل کرناجان جوکھوں کاکام ثابت ہوتاہے۔
دنیاکی معروف کمپیوٹرسافٹ وئیربنانےوالی امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نےاسی مشکل کوبھانپتےہوئےاپنےصارفین کیلئےپاس ورڈسےپاک اکاونٹس کی سہولت متعارف کرواکردنیاکوایک ایسےمستقبل کی راہ دکھائی ہےجس میں پاس ورڈنامی رکاوٹ کادوردورتک نام ونشان نہیں۔
ڈیجیٹل چینلزسےاکاونٹ کھولنےکی سہولت
مائیکروسافٹ تمام اکاونٹس کوپاس ورڈکےبغیربنارہاہےاس کےصارفین کی زندگیوں سےپاس ورڈنامی بیماری کاہمیشہ کیلئےخاتمہ ہوجائے۔
مائیکروسافٹ اپنےصارفین کویہ سہولت دےگی کہ وہ اپنےاکاونٹس کوپاس ورڈلگائےبغیرکھول سکیں اوراس مقصدکیلئےوہ ونڈوزہیلو،مائیکروسافٹ تصدیقی ایپ یاپھرآپکےموبائل یاای میل پرتصدیقی کوڈبھیجنےجیسےطریقےاختیارکرےگی۔
فیس بک نےموبائل فون کاتوڑمتعارف کرادیا
کمپنی کامانناہےکہ اس طرح سےآپکےاکاونٹ کی سکیورٹی بھی کمپرومائزنہیں ہوگی اورآپ مائیکروسافٹ 365، مائیکروسافٹ ٹیمز،آءوٹ لک، ون ڈرائیو، فیملی سیفٹی،مائیکروسافٹ ایج اوردیگرایپ اورسروسزتک زیادہ آسانی سےرسائی حاصل کرسکیں گے۔
اس فیچرکواختیارکرنےکیلئےآپ کوپاس ورڈلیس آپشن کوخودسیٹ اپ کرناپڑےگا۔ ایساکرنےکیلئےآپ کومائیکروسافٹ اوتھینٹیکیٹرایپ کوڈاون لوڈکرکرکےاسےاپنےاکاونٹ سےلنک کرناہوگا۔
فائیوجی ٹیکنالوجی کیاہے؟ کیسےکام کرتی ہے؟
اس کےبعدآپ کوآپ کواپنےمائیکروسافٹ اکاونٹ میں لاگ ان کرناہوگااوراس کےبعدایڈوانس سکیورٹی آپشن میں جاکرپاس ورڈلیس اکاونٹ کوآن کرناہوگا۔ پھرآن سکرین ہدایات کےمطابق آپ اس فیچرکواستعمال کرنےکاطریقہ سمجھ سکتےہیں۔