لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی نےٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا،البتہ بطوربیٹسمین وہ ٹیم میں موجودرہیں گے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق ویرات کوہلی کاکہنا ہےکہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےبعداس فارمیٹ کی کپتانی دستبردارہوجائیں گے۔ تاہم وہ اپنی قومی ٹیم کی ون ڈے اورٹیسٹ میں کپتانی کرتےرہیں گے۔
ورلڈکپ اسکواڈکےانتخاب پرانضمام الحق کی تنقید
ویرات کوہلی کےمطابق انہوں نےقیادت کااضافی بوجھ کم کرنےکی خاطرٹی ٹوئنٹی میں کپتانی سے دستبرداری کافیصلہ کیا۔ویرات کوہلی کے بعد روہیت شرما کو ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کا مضبوط امیدوارقراردیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے45 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی قیادت کی، جس میں سے انہوں نے29 میچز جتوائےاور14 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
محمدعامر،عمراکمل اورشرجیل پرٹیم کےدروازےبند
ویرات کاکہناہےمجھے یہ فیصلہ لینے میں کافی وقت لگا،اس کے لیے میں نے روی شاستری اور روہیت شرما سے بھی بات کی اور انہیں اعتماد میں لیا تھا۔
متحدہ عرب امارات و عمان میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم اپنا پہلامیچ پاکستان کےخلاف کھیلےگی۔