Home / ڈیجیٹل چینلزسےاکاونٹ کھولنےکی سہولت

ڈیجیٹل چینلزسےاکاونٹ کھولنےکی سہولت

State Bank encourage digital accounts

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں مقیم پاکستانیوں کیلئےبنک اکاونٹ کھولنااب اوربھی آسان بنادیاگیا۔

جی ہاں ، اسٹیٹ بنک نےملک میں مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل چینلز سےاکاؤنٹ کھولنےکی سہولت فراہم کردی ہے۔ اس سلسلےمیں کسٹمرزڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے، جس سے معاشرے کے تمام طبقوں کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولناآسان ہوجائےگا۔

ایس بی پی کے مطابق اس ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک کے ذریعے آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور آسان ڈیجیٹل ریمیٹنس اکاؤنٹ کھولےجاسکتے ہیں۔ اس فریم ورک کے تحت فری لانسر ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے جاسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو کاغذات جمع کرانے سے2روزمیں اکاؤنٹس کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …