Home / ورلڈکپ فٹبال ۔۔ بہت کچھ ہےجوبالکل نیاہے

ورلڈکپ فٹبال ۔۔ بہت کچھ ہےجوبالکل نیاہے

Qatar football cup 2022

ویب ڈیسک ۔۔ قطرمیں ہونےوالےفیفاورلڈکپ2022میں ایسابہت کچھ ہےجوفٹبال ورلڈکپ کی تاریخ میں بالکل پہلی بارہورہاہے۔

موجودہ ورلڈ کپ فٹبال کسی عرب ملک میں ہونےوالاپہلاعالمی کپ ہےجومئی ،جون یاجولائی کی بجائےسردیوں میں منعقدکیاجارہاہے۔

اس ورلڈکیلئےمختص تمام 8اسٹیڈیمزایک دوسرےسےبہت قریب ہیں۔

یہ اب تک ہونےوالاواحدٹورنامنٹ ہےجس میں جدیدترین ٹیکنالوجی کااستعمال کیاجارہاہے۔

اس ورلڈکپ میں الریحلہ نامی فٹبال استعمال کیاجارہاہےجودرحقیقت ایک اسمارٹ بال ہےجس کےاندرحساس سینسرزلگےہیں جوفی سیکنڈ500بارڈیٹاڈیٹاروم کوبھیجتاہےجس سےآف سائیڈمعلوم کرنےمیں مددملتی ہے۔

یہ فٹبال ایک عددبیٹری سےلیس ہےجوریچارج ایبل ہےاوروائرلس کےذریعےچارج ہوتی ہےاورایک بارچارج ہونےپریہ 6گھنٹےتک استعمال کی جاسکتی ہے۔

یہ فٹبال ایسی ہےجوکہ پانی پرمبنی سیاسی اورگلیوسےبنی ہےاوراسی لئےاسےماحول دوست قراردیاجارہاہے۔

قطرکےگرم موسم کےباعث کولنگ ٹیکنالوجی کااستعمال کیاگیاہےتاکہ کھلاڑیوں اورآفیشلزکوہیٹ اسٹروک سےبچایاجاسکے۔

قطرورلڈکپ کوہرممکن حدتک ماحول دوست رکھنےکی کوشش کی گئی ہے۔ اس مقصدکیلئےاسٹیڈیمزکےگردسولرپینلزسےلیس ونڈٹربائن نصب کئےگئےہیں جومہمانوں کویوایس بی چارجنگ ڈوکس اوروائی فائی جیسی سہولیات بھی فراہم کرتےہیں۔

اسٹیڈیمزمیں لگےٹوائلٹ اسمارٹ فیچرزسےلیس ہیں تاکہ پانی کی بچت کی جاسکے۔

سیمی آٹومیٹڈآف سائیڈٹیکنالوجی یاگول لائن ٹیکنالوجی جومیچ آفیشلزکودرست فیصلہ کرنےمیں مدددیتی ہے۔

ورلڈکپ کیلئےقطرنےسینکڑوں ماحول دوست الیکٹرک بسیں خریدی ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …