Home / توشہ خانہ ،عمران خان کونتائج بھگتناہونگے

توشہ خانہ ،عمران خان کونتائج بھگتناہونگے

Imran Khan Interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘میں میزبان مبشر ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عمارمسعودکاکہناتھاکہ عمران خان کے گرد گھیرا تنگ ہونے والا ہے ان کے سہارے ہٹ چکے ہیں جس کا اقرار وہ خود بھی کرچکے ہیں۔

عمارمسعود نےمزیدکہا کہ عمران خان کے معاملے میں نئی بات یہ ہے کہ آج تک کسی نے ایسا نہیں کیا کہ تحفے کو کم قیمت میں بیچ دیا ہو المیہ یہ ہے کہ یہ خبر اس ملک میں بھی پہنچ گئی ہے جہاں سے تحفہ لیا تھا اور پھراس کو جتنی کم قیمت پر بیچا گیا جس کی مالیت ایک ارب ستر کروڑ بتائی جارہی ہے اور اس کو اٹھائیس تیس کروڑ میں بیچ دیا گیا۔عام آدمی سوچتا ہے کہ عمران خان کو سزا کرپشن کی ملنی چاہیے یا حماقت کی ملنی چاہیے۔عمران خان کے گرد گھیرا تنگ ہونے والا ہے ان کے سہارے ہٹ چکے ہیں جس کا اقرار وہ خود بھی کرچکے ہیں ۔یہ ایک کہانی ہے آنے والے دنوں میں جو کہانیاں نکلیں گی وہ بہت بڑی ہوں گی اور قانونی معاملات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کی بچت نظر نہیں آتی

،ڈنمارک سےتعلق رکھنےوالےماہرنفسیات اورسوشل میڈیا ایکسپرٹ آر اے شہزاد نے کہاکہ توشہ خانہ کے حالیہ کیس کی جہاں تک بات ہے اسکینڈل پرانا تھا لیکن شاہزیب خانزادہ نے اس میں نئی روح پھونک دی اور ایک ایسی چیز لے کر آئے جس کا انکار کرنا تحریک انصاف کے لیے آسانی سے ممکن نہیں۔

تجزیہ کار اور صحافی رانا ابرار خالد نے کہا کہ توشہ خانہ میں عمران خان نے بطور وزیراعظم بہت بڑی گڑ بڑ کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Gen Asim Munir met Saudi Crown Prince

آرمی چیف کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان …