Home / ایلون مسک کی ٹویٹرملازمین کودھمکی

ایلون مسک کی ٹویٹرملازمین کودھمکی

Elon Musk warning to employees

ویب ڈیسک ۔۔ ٹوئٹرکےنئےمالک ایلون مسک نےجب سےچارج سنبھالاہے،ادارےمیں ایک خوف وہراس کاماحول ہے۔ تازہ ترین خبریہ آئی ہےکہ مسک نےملازمین کووارننگ دیتےہوئےکہاہےکہ وہ سخت محنت کریں یاانہیں گھرجاناہوگا۔

یادرہےکہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعدسے کمپنی کےملازمین پرمشکل وقت آیاہواہے۔ مثال کےطورپرملازمین کے کام کرنے کے اوقات کار میں اضافے اور گھر سے کام کرنے کی سہولت کومحدود کرنے کے بعد ایلون مسک نے ملازمین کو نئی وارننگ دے دی۔

ایلون مسک کی جانب سے ملازمین کو کی گئی ایک ای میل میں وارننگ دی گئی ہےکہ وہ سخت محنت سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں۔

ای میل میں کہا کہ اگر ملازمین کمپنی میں رہنا چاہتے ہیں توایسا مثالی کارکردگی دکھانےسے ہی ممکن ہوسکے گا۔ ٹوئٹر کی کامیابی کے لیے ہمیں بہت زیادہ سخت محنت کرنا ہوگی۔

عالمی میڈیا کے مطابق جو ملازم اس حوالے سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا اسے 3 ماہ کی تنخواہ دے کر برطرف کردیا جائےگا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے پہلے ہی دنیابھرسےٹوئٹر کے 50 فیصد ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Elon Musk warning to employees

ایلون مسک کےٹویٹرمیں ہوکیارہاہے؟

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےامیرترین شخص ایلون مسک نےسوشل میڈیاجائنٹ ٹویٹرکاکنٹرول سنبھالتےہی 2کام کئےہیں۔ پہلاکام ایلون …