Home / پاکستان سپرلیگ 8: کچھ دلچسپ حقائق

پاکستان سپرلیگ 8: کچھ دلچسپ حقائق

Lahore Qalandars PSL8

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیزن 8میں لاہورقلندرزچھاگئے۔ پوائنٹس ٹیبل پرنمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔

گزشتہ روزقذافی اسٹیڈیم میں ہونےوالےمیچ میں ہاوس فل تھااوراسٹیڈیم میں تل دھرنےکی جگہ نہ بچی۔ یہ رواں سیزن میں قذافی اسٹیڈیم میں ہونےوالادوسرامیچ تھاجس میں لاہورئیےاپنی فیورٹ ٹیم کی جھلک دیکھنےاسٹیڈیم میں سیلاب کی طرح امڈآئے۔

اسلام آبادیونائیٹڈکےخلاف میچ میں لاہورقلندرنےشاداب الیون کوآوٹ کلاس کردیااورپورے110رنزسےفتح سمیٹی۔ شاداب خان کی ٹیم 200رنزکےتعاقب میں 13ویں اوورمیں صرف90رنزپرڈھیرہوگئی۔

تماشائی اس دلچسپ میچ کودیکھنے3گھنٹےپہلےاسٹیڈیم آگئےتھے۔ میزبان لاہورقلندرزنےپہلےاپنی بیٹنگ اورپھربولنگ سےاپنےمداحوں کالہوگرمائےرکھا۔

لاہورقلندرزکی پلےآف مرحلےکی جانب پیش قدمی
پانچ میچ کھیل کرچارکامیابیاں سمیٹ کرلاہورقلندرنےپوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ملتان سلطانز8پوائنٹس کےساتھ دوسرےجبکہ اسلام آبادیونائیٹڈکاتیسرانمبرہے۔

بہترین بولرز
اس وقت لاہورقلندرزکےکپتان شاہین آفریدی 10وکٹوں کےساتھ دوسرےنمبرجبکہ ملتان سلطانزکےاحسان اللہ14وکٹوں کےساتھ پہلےنمبرپرہیں۔

نمبرون بیٹر
بیٹرزمیں سلطانزکےکپتان محمدرضوان ۳۵۸رنزبناکراس وقت تک نمبرون ہیں جبکہ لاہورکےفخرزمان ۲۳۵رنزکےساتھ دوسرےنمبرپرہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Pak women cricket team

پاکستان خواتین کرکٹرزنےکمال کردکھایا

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نےہوم گراءونڈپرجنوبی افریقہ کےخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں …