Home / فلموں کی مسلسل ناکامی،اکشےکمارکابڑابیان

فلموں کی مسلسل ناکامی،اکشےکمارکابڑابیان

Akshay Kumar recent films failed on box office

ویب ڈیسک ۔۔ کچھ عرصہ پہلےتک توایساہوتاتھاکہ بڑےبڑےاداکاراپنی فلموں کےناکام ہونےپربڑےآرام سےکپڑےجھاڑکرپتلی گلی سےنکل جاتےتھےلیکن وقت کےساتھ ساتھ کم ازکم بالی وڈکی حدتک ہمیں اس حوالےسےرویوں میں واضح تبدیلی دکھائی دےرہی ہے۔

اس کی تازہ ترین مثال اداکاراکشےکمارکاحال ہی میں سامنےآنےوالابیان ہےجس میں انہوں نےاپنی تین فلموں کی باکس آفس پرمسلسل ناکامیوں کاذمہ دارخودکوقراردیاہے۔ اکشےنےایک انٹرویوکےدوران کہاکہ اب وہ تسلی سےاپنی فلموں کی ناکامی کی وجوہات کاجائزہ لیں گےاورساتھ میں یہ بھی دیکھیں کےفلمی شائقین ان سےکس قسم کی فلموں کی توقع رکھتےہیں۔

اکشےکمارکاکہناتھاکہ یہ صورتحال پریشان کن ضرورہےلیکن ایساان کےساتھ پہلی بارنہیں ہوا۔ اس سےپہلےایک زمانےمیں ان کی سولہ فلموں کولگاتارناکامی کامنہ دیکھناپڑاتھا۔

اکشے کمارکےمطابق یہ سب میری وجہ سے ہوا ہے،اس میں فلمی ناظرین کا کوئی قصور نہیں۔ آپ کوبدلتےہوئےحالات کوسامنےرکھتےہوئےخودکو تبدیل کرنا پڑتا ہے اورفلم بینوں کی پسند کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔

اداکارکامزیدکہناتھاکہ جب آپ اسکرپٹ منتخب کرتےہیں توپھرفلم کی ناکامی کی صورت میں ذمہ داری بھی قبول کریں۔

اکشےکمارکی حال ہی میں ریلیزہونےوالی "سیلفی” کو پہلےہی دن بری طرح ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔ اس سےقبل رکھشا بندھن اورسمرات پرتھوی راج بھی شائقین کےدل جیتنےمیں ناکام رہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …