Home / ویرات کوہلی چوتھی بارآئی سی سی ون ڈےپلئیرقرار

ویرات کوہلی چوتھی بارآئی سی سی ون ڈےپلئیرقرار

ICC test and ODI players

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے2023 کےبہترین ون ڈے کرکٹراورسرگارفیلڈسوبرزکرکٹرآف دی ایئرکااعلان کردیا۔ کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والےآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزسرگارفیلڈ سوبرزکرکٹرآف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزنے2023 میں 24 میچوں میں 59 وکٹیں لیں اور422 رنزبنائے،ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ اورورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ آئی سی سی مینزکرکٹر آف دی ایئر کے لیےویرات کوہلی ،رویندرا جڈیجا، آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ اورآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزکےدرمیان مقابلہ تھا۔

ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر 2023 کے لیے بھارت کے ویرات کوہلی، محمد شامی ، شبمن گل اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کے درمیان مقابلہ تھا،تاہم گزشتہ سال ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے بھارت کے ویرات کوہلی نے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

کوہلی نے یہ ایوارڈ ریکارڈ چوتھی بار جیتا ہے۔ اس سےپہلےجنوبی افریقا کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے 3 بار ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈجیتا۔ ویرات کوہلی نے 2012، 2017 اور 2018 میں بھی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئرکیلئے آسٹریلیاکےٹریوس ہیڈ ،عثمان خواجہ ،بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جوئے روٹ آمنےسامنےتھے۔

آسٹریلوی اوپنرعثمان خواجہ شاندار کارکردگی کی بنیاد پرآئی سی سی ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئر قرارپائے۔

عثمان خواجہ نے سال 2023 میں 13 ٹیسٹ میچوں میں 1210 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل شکست 195 اور بھارت کے خلاف 180 رنز کی اننگزبھی کھیلی۔

یہ بھی چیک کریں

champions trophy 2025 hybrid model

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی …