Home / تبدیلی نےسب بربادکردیا،اچھاوقت واپس لائیں گے: نواز

تبدیلی نےسب بربادکردیا،اچھاوقت واپس لائیں گے: نواز

nawaz sharif jalsa

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ایک ٹولےنےاچھےبھلےپاکستان کےجسم پرکلہاڑاچلایا، تبدیلی نے پاکستان کا بُرا حال کردیا، نہ بجلی ہے نہ گیس ، اوپرسےہر چیز مہنگی۔ ن لیگ پاکستان کااچھاوقت واپس لےکرآئےگی ۔

بوریوالہ جلسےمیں کارکنوں سےخطاب کرتےہوئےنوازشریف نےکہاسازش کرکےان کی حکومت نہ گرائی جاتی توآج نوجوانوں کےپاس روزگاراورہرگھرمیں خوشحالی ہوتی ۔ قوم کو وہ وقت یاد آتا ہے جب روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، آج روٹی 25 روپے کی ہے،ہمارےدورمیں بجلی کاجوبل پانچ سوروپےآتاتھا،آج وہ بل 20ہزارسے30ہزارروپےآتاہے۔ کیایہ ہےوہ تبدیلی جس کابہت چرچاتھا؟ تبدیلی نےملک کاکیاحال کردیا؟گیس، بجلی،روٹی، گھی اوردالیں سب مہنگاہے۔

قائدلیگ نےکہان لیگ حکومت میں آکرمہنگائی ختم کرکےآٹے،بجلی اورگیس کی قیمتیں واپس لائےگی۔روٹی سستی کریں گے،بجلی اورگیس گھرگھر ملے گی۔ افسوس کااظہارکرتےہوئےنوازشریف نےکہاسب دیکھ لیں تبدیلی والوں نےپاکستان کوکہاں سےکہاں لاکھڑاکیا؟

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …