Home / سوشل میڈیاپرجھوٹ کامقصدافراتفری اورمایوسی پھیلاناہے: آرمی چیف

سوشل میڈیاپرجھوٹ کامقصدافراتفری اورمایوسی پھیلاناہے: آرمی چیف

Pakistan Army Chief

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکہتےہیں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈےکا مقصد بے یقینی، افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔

جناح کنونشن اسلام آبادمیں نیشنل یوتھ کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےسپہ سالارکاکہناتھاسوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے۔ تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکاررہتا ہے۔

آرمی چیف نےقرآن پاک کی آیت کاحوالہ بھی دیا: ‘اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبرلےکرآئے تو اُس کی تصدیق کرلو’۔

جنرل سیدعاصم منیرنےمزیدکہاکہ پاکستان کے قیام کی ریاست طیبہ سے مماثلت ہے،دونوں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہمہ دم تیار ہیں ، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں ، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ آرمی چیف نے کہا افواج پاکستان دہشت گردی سےلڑسکتی ہیں لیکن اس کیلئےقوم کی حمایت بھی ضروری ہے۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …