مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاک ایران تعلقات میں مزیدبہتری کےآثار، پاکستانی ائیرلائنزنےایرانی فضائی حدودکااستعمال جزوی طورپرشروع کردیا۔
ایوی ایشن ذرائع کےمطابق پچھلےچوبیس گھنٹےکےدوران متعدد پاکستانی پروازوں نے ایران کی فضائی حدود استعمال کی۔ پیر کو ٹورنٹو سے کراچی آنےوالی پی آئی اے کی پرواز نے تہران کی فضائی حدودمیں دوگھنٹےتک 37000 فٹ کی بلندی پرپروازکی ۔
اسلام آباد سے دمام کی پروازایران کی فضائی حدود سے گزر کر منزل پرپہنچی،دبئی اسلام آباد کی پرواز پی کے 112 نے بھی ایران کا فضائی راستہ اختیارکیا۔
سعودی عرب کے شہر الحوف سے اسلام آباد کی خصوصی پروازایران سے ہوتے ہوئےپاکستتان پہنچی ، کراچی سے استنبول کی پروازنے بھی تہران کافضائی روٹ استعمال کیا۔
تعلقات میں بہتری کےباوجودپاکستان کی بیشتر پروازیں سرکاری ہدایات کی روشنی میں گلف آف عمان کا فضائی راستہ ہی اختیار کررہی ہیں۔