Home / عمران خان اورسپرنٹنڈنٹ جیل میں شدیدگرماگرمی

عمران خان اورسپرنٹنڈنٹ جیل میں شدیدگرماگرمی

imran khan in cipher case

ویب ڈیسک ۔۔ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان شدید تلخ کلامی۔۔

دونوں میں تلخ کلامی اس وقت شروع ہوئی جب سماعت کےاختتام پربانی پی ٹی آئی عدالت میں موجودصحافیوں سےگفتگوکررہےتھے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ وہاں پہنچےاوربانی پی ٹی آئی کومیڈیا سےگفتگوکرنےسے روک دیا ۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نےکہامیڈیا یہاں سماعت کی کوریج کیلئےآتا ہے، سیاسی گفتگوکیلئےنہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہااوپن ٹرائل ہے ، میڈیا سے گفتگو ہمارا حق ہے ، آپ نہیں روک سکتے ، میں آپ کی بات ماننے سے انکار کرتا ہوں،میں تومیڈیا سے بات کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی کی اس بات پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اورڈی آئی جی جیل خانہ جات نے میڈیا کوکمرہ عدالت سےباہرنکال دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا سب کارکنان کو پیغام دیتا ہوں اتوارکو سڑکوں پرنکلیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …