Home / آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرآف دی ائیر:نامزدگیوں کااعلان

آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرآف دی ائیر:نامزدگیوں کااعلان

ICC nominations for test player of the year 2021

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیلئےکھلاڑیوں کےناموں کااعلان کردیاہے۔

آئی سی سی کی جانب سےانگلینڈکےجوروٹ اوربھارت کےروی چندرن ایشون کوٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیلئےنامزدکیاگیاہے۔ روی چندرن کواس سال 8ٹیسٹ میچوں میں 52وکٹیں لینےاورسنچری کےساتھ 337رنزبنانےپرآئی سی سی ٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیٹگری کیلئےنامزدکیاگیاہے۔

دوسری جانب انگلش کپتان جوروٹ نے15میچوں میں 1708رنزبنائےاوراس میں ان کی 6سنچریاں شامل ہیں۔ نیوزی لینڈکےکائل جیمی سن اورسری لنکاکےدیموتھ کرونارتنےکوبھی ٹیسٹ کرکٹرآف دی ائیرکیلئےشارٹ لسٹ کرلیاگیاہے۔

پلئیرکاآف دی ائیرکاانتخاب ووٹ کےذریعےہوگااورشائقین کرکٹ سال کےبہترین کھلاڑی کواعزازکسےدینےوالےہیں،یہ چندروزمیں پتاچل جائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …