ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلیانےباکسنگ ڈےٹیسٹ میں انگلینڈکوایک اننگزاور14رنزسےشکست دےکرایشزسیریزمیں تین صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کےمطابق انگلینڈاورآسٹریلیاکےدرمیان ہونےوالی تاریخی ایشزسیریزمیں انگلش ٹیم کی ناکامیوں کاسلسلہ تھمنےکانام نہیں لےرہااورکنگروزنےمہمان ٹیم کوتیسرےٹیسٹ میں ایک اننگزاور14رنزسےہراکرسیریزمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ انگلش ٹیم پہلی اننگزمیں 185رنزہی بناسکی جس میں کپتان جوئےروٹ 50رنزکےساتھ ٹاپ اسکورررہے۔
ٹیسٹ کےدوسرےروزکینگروزنےپہلی اننگزمیں 267رنزبنائے۔ اوپنرمارکس ہیرس نے76رنزبناکراپنی ٹیم کوانگلینڈپر82رنزکی برتری دلادی۔ دوسری اننگزمیں بھی انگلینڈکی بیٹنگ سائیڈتاش کےپتوں کامحل ثابت ہوئی اورپوری ٹیم صرف68رنزپرپویلین لوٹ گئی ۔
اپناڈیبیومیچ کھیلنےوالےاسکاٹ بولینڈ7وکٹیں لینےپرمین آف دی میچ قرارپائے۔ آسٹریلیانے5میچوں کی سیریزمیں تین صفرسےبرتری حاصل کرلی ہے۔ سیریزکاچوتھاٹیسٹ 5جنوری سےسڈنی میں کھیلاجائےگا۔