ویب ڈیسک ۔۔ نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کے وزیر صحت بریڈہیزرڈنےامیدظاہرکی ہےکہ کوروناوباکےخطرےکےباوجود سڈنی میں اگلےہفتےشیڈول ایشزسیریزکاچوتھاٹیسٹ معمول کےمطابق شروع ہوگا۔
میلبورن ٹیسٹ میں انگلینڈ کےسپورٹ عملے کے دو ارکان اور ان کے اہل خانہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیاتھا،جس کےبعدانہیں قرنطینہ کردیاگیاتھا۔
انگلش ٹیم اورانتظامیہ کےارکان کےتیزرفتار اینٹیجن ٹیسٹ کئےگئےاورنتائج منفی آنےپرانہیں گراؤنڈ میں جانے کی اجازت دی گئی۔حالانکہ کوروناٹیسٹ کےیہ کیس اگرسڈنی میں سامنےآئےہوتےتوپوری ٹیم کوایک ہفتےکیلئےقرنطینہ کرناپڑتاکیونکہ نیوساوتھ ویلزمیں جہاں سڈنی واقع ہے،کوروناکےحوالےسےسخت قوانین نافذہیں۔
واضح رہےکہ سڈنی میں کوروناکےکیسزتیزی سےسامنےآرہےہیں اوریہی وجہ ہےکہ یہاں کوروناکےحوالےسےسخت قوانین پرعملدرآمدکروایاجاتاہے۔
نیوساوتھ ویلزکےوزیرصحت بریڈہیزرڈنےان خدشات کوردکردیاہےکہ کوروناکیس سامنےآنےکےبعدسڈنی ٹیسٹ کومنسوخ کیاجاسکتاہے۔ بریڈہیزرڈکےمطابق جولوگ کسی کوروناکیس کےقریبی رابطےمیں رہےہوں انہیں صرف منفی ٹیسٹ آنےتک الگ تھلگ رکھاجاسکتاہے،میچ منسوخ ہونےکاکوئی امکان نہیں۔