Home / انگلینڈنےپاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریزجیت لی

انگلینڈنےپاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریزجیت لی

Pak England Test

ویب ڈیسک ۔۔ انگلینڈ نے ملتان میں کھیلےجانےوالےدوسرےٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریزجیت لی۔ تیسرااورآخری ٹیسٹ 17دسمبرسےکراچی میں کھیلاجائےگا۔

کھیل کےچوتھےروزانگلینڈ کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 328 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار94 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیسٹ میچ کےتیسرے روز کے کھیل کا اختتام پرانگلینڈ کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنالیے تھے۔ یون جیت کیلئےپاکستان کومزید 157 رنزدرکارتھےاوراس کی 6 وکٹیں باقی تھیں

آج کھیل کے چوتھے روز پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو صرف 10 رنز بنا کر جو روٹ کا شکار بنے۔ دوسرے اینڈ پر سعود شکیل بیٹنگ کر رہے تھے جنہوں نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور آل راؤنڈر محمد نواز کے ہمراہ ایک اچھی پارٹنرشپ بنا کر قومی ٹیم کی جیت کی امید جگائی لیکن یہ امیداس وقت دم توڑتی دکھائی دی جب محمد نوازبیچ میں ساتھ چھوڑکر45 رنزپرآؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

3ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نےپاکستان کو آخری سیشن میں 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی جب کہ سیریز کا تیسراٹیسٹ میچ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے جہاں اس سے قبل اس نے 2005 کے دورہ پاکستان کے دوران آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

انگلینڈکےخلاف ٹیسٹ سیریزہارنےکےبعدپاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2022-23 کی ریس سےباہرہوگیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …