ویب ڈیسک ۔۔ انگلینڈنےایشزسیریزکے5ویں ٹیسٹ میں آسٹریلیاکو49رنزسے ہراکرسیریز2-2سےبرابرکردی۔
آسٹریلین ٹیم دوسری اننگز میں344رنزہدف کےتعاقب میں295رنزپرہی ڈھیرہوگئی۔ دوسری جانب اپناآخری ٹیسٹ کھیلنےوالےانگلش فاسٹ بولراسٹیورٹ براڈنےکیریئرکی آخری گیندپروننگ وکٹ لیکراپنی ٹیسٹ کرکٹ کاشانداراختتام کیا۔انگلینڈکےکرس ووکس کومیچ کابہترین کھلاڑی جبکہ آسٹریلیاکےمچل سٹارک کو سیریز میں23وکٹ لینےپرپلیئرآف دی سیریزکاایوارڈدیاگیا۔
انگلینڈنے5ویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں283اوردوسری میں395 رنز بنائے۔ جواب میں کینگروزپہلی اننگز میں 334دوسری میں295رنزبناسکے۔
ایشزسیریز2022آسٹریلیانے4-0سےاپنےنام کی تھی۔ اس کےعلاوہ 2019میں بھی ایشزسیریز2-2سےبرابررہی تھی۔
سب سے زیادہ ایشز سیریز کس نے جیتیں؟
اب تک کھیلی گئی 72 سیریز میں سے آسٹریلیا نے 34 اور انگلینڈ نے 32 جیتی ہیں، چھ سیریز ڈرا پر ختم ہوئیں۔
دونوں فریقوں کے درمیان پچھلی 10 سیریزتقریباً برابر رہی ہیں، جس میں انگلینڈ نے پانچ اور آسٹریلیا نے چار جیتی ہیں۔
ایشزکی مکمل تاریخ ، نتائج اوراعدادوشمار
آسٹریلیامیں اب تک کل 36ایشیزسیریزکھیلی گئی ہیں جن میں سے20آسٹریلیانےجبکہ 14انگلینڈنےجیتی ہیں۔ اس کےعلاوہ 2سیریزبرابررہیں۔
انگینڈمیں اب تک 36ایشزسیریزکھیلی گئی ہیں جن میں نے14آسٹریلیانےجبکہ 18انگلینڈنےجیتی ہیں۔ 4سیریزڈراہوئیں۔
اب تک ٹوٹل 72ایشزسیریزہوچکی ہیں جن میں سے34آسٹریلیاجبکہ 32انگلینڈنےجیتی ہیں۔ 6ایشزسیریزاب تک ڈراہوئی ہیں۔