Home / فوادچودھری ۔۔ بہت دیرکردی

فوادچودھری ۔۔ بہت دیرکردی

Fawad Ch politician

ویب ڈیسک ۔۔ فوادچودھری تحریک انصاف کےان رہنماءوں میں شمارہوتےتھےکہ جنہوں نےاپنےعروج کےحکومتی دورمیں سیاسی مخالفین کی ناک میں مسلسل دم کرکےرکھا،انہیں ایسےایسےالقابات سےنوازاکہ مخالفین تورہےایک طرف ، عام پاکستانی بھی کان بندکرنےپرمجبورہوجاتا۔

قدرت کی ستم ظریفی یاوقت کی ماردیکھئےکہ وہی فوادچودھری جوعمران خان کوخوش کرنےکیلئےنوازشریف اینڈفیملی کی ماں بہن کرنےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑتےتھے،آج یہ تجویزپیش کررہےہیں کہ عمران خان ، نوازشریف اوراسٹیبلشمنٹ میں دوریاں ختم ہونی چاہیئں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں اپنامعافی نامہ جمع کرانےکےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےفوادچودھری نےبہرحال اس بات کوتسلیم کیاکہ ان کےدورمیں ملک کاماحول ہی ایسابناہواتھا،سمجھ نہیں آرہی تھی کہ تلخیوں میں ہم کہاں تک آگےجائیں گے؟

فوادچودھری کاکہناتھاکہ اس وقت الیکشن سےزیادہ ملک کےحالات اہم ہیں۔ پہلےملک کےحالات بہتربنائےجائیں۔ ایسےالیکشن کرانےسےبہترہےمجلس شوریٰ بنالیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہدخاقان نئی پارٹی کیلئےسرگرم؟

تحریک انصاف کےسابق رہنمانےتجویزدی کہ عمران خان ، نواز شریف اور اسٹیبشلمنٹ کے درمیان دوریوں اور تلخیوں کو کم کرنےکیلئےکچھ کرنےکی ضرورت ہے۔ جب تک یہ تلخیاں کم نہیں ہوتیں پاکستان کے اندر الیکشن کا ہونا کیسے ممکن ہوگا؟ الیکشن ہو بھی گئے تو اسکے نتیجے میں مسائل کیسےحل ہونگے، الیکشن سےپہلےمیثاق جمہوریت سے چئیرمین پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف میں دوریاں کم ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہاہم اپنی آپس کی لڑائیوں سےباہرنہیں نکل پارہے۔ ان حالات میں پاکستان کا الیکشن کی جانب جانا نہ جانا غیر متعلقہ ہے، پہلے تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔

فوادچودھری کی تجویزبری نہیں لیکن اس پراتناتبصرہ توبنتاہےکہ بہت دیرکی مہرباں آتےآتے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …