Home / آرمی چیف کاقوم کیلئےاہم پیغام

آرمی چیف کاقوم کیلئےاہم پیغام

Pak COAS Mineral Summit

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیراپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کےساتھ ساتھ ملکی معیشت کی حالت بہتربنانےکیلئےحکومت کابھرپورساتھ نبھانےمیں بھی مصروف ہیں۔

اسی حوالےسےاسلام آبادمیں منرل سمٹ سےخطاب کرتےہوئےسپہ سالارکاکہناتھاکہ ہم پاکستان کی ترقی چاہتےہیں اوراسےبلندیوں پرلیکرجاناچاہتےہیں۔ آرمی چیف نےاپنی تقریرکاآغازسورہ رحمان کی آیات سےکیاکہ تم اپنےرب کی کون کون سی نعمت کوجھٹلاءوگے۔ انہوں نےکہاکہ ہم نےاپنےقدرتی وسائل کودریافت کرناہےاورملک کوآگےلیکرجاناہے،جس کیلئےتمام افسران مل کرکام کریں گے۔ ہم نےگرین انیشی ایٹوبھی اسی لئےلیاہے۔ خدابھی ان کی مدد کرتاہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آرمی چیف نےقرآن پاک کاحوالہ دیتےہوئےکہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتاہےمیں تمہیں آزماؤں گا ،کبھی بھوک سے کبھی خوف سے ،کبھی جان سے، لیکن جو لوگ صبردکھاتے ہیں،کامیابی انہی کی ہوتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ ہم نےملٹری ،سول بیوروکریسی ،وفاقی حکومت اورصوبائی حکومتیں ملاکرایک ادارہ ایس آئی ایف سی بنایاہے۔ یہ ادارہ تمام شراکت داروں کوایک پلیٹ فارم پرلاتاہے۔

جنرل عاصم منیرنے مزید کہا کہ بیرونی سرمایہ کار اس اعتماد کے ساتھ یہاں آئیں کہ فوری فیصلے ہونگے اوران کاسرمایہ ضائع نہیں ہوگا، ملک میں معاشی ترقی ہوگی،ان کی مائننگ لائسنسنگ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےملک میں برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحراؤں کی وسعت تک کیا کچھ نہیں، ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے، ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کرملکی معیشت میں اپنا کرداراداکریں۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت کریں۔ بطور قوم ہم سب آگے نکلیں گے محنت کریں گےاورانشاء اللہ اللہ کامیابی بھی دے گا۔

جنرل عاصم منیر نے علامہ اقبال یہ شعر بھی پڑھا۔

تیرے دریا میں طوفاں کیوں نہیں ہے
خُودی تیری مسلماں کیوں نہیں ہے

عبث ہے شکوہِ تقدیرِ یزداں
تو خود تقدیرِ یزداں کیوں نہیں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …