ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کےسابق لیجنڈری کرکٹرسنیل گواسکرکہتےہیں آسٹریلوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنےکیلئےبہترین ہےلیکن کپ جیتنےکیلئےاسےٹورنامنٹ کی اب تک کی سب سےبہترین ٹیم کاسیمی فائنل میں ہراناہوگا۔
خلیج ٹائمزمیں شائع اپنےکالم میں سنیل گواسکرکاکہناتھاکہ پاکستان اب تک ایونٹ کی بہترین آل راؤنڈ ٹیم رہی ہے، پاکستان نے شاندار کرکٹ کھیلی ہے اور وہ واحد ٹیم ہے جس نے اپنے تمام گروپ میچز جیتے ہیں اور وہ ایسا کرنے میں شاید ہی مشکلات میں دکھائی دی ہو۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کافی پرسکون اور بہت زیادہ کھیل سے آگاہ ٹیم ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اگر خود کو فٹ اور متحرک رکھتا ہے تو وہ اس کھیل کے عظیم ترین یعنی ’آل ٹائم گریٹس‘ میں سے ایک بن جائے گا۔ وہ پاکستان کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک بھی بن سکتا ہے، کھیل کی صورتحال کے بارے میں اس کا مطالعہ شاندار ہے اور وہ بولنگ اور فیلڈ پلیسنگ میں جو تبدیلیاں کر رہا ہے وہ ناقابل یقین حد تک درست ہیں۔
بولنگ میں اس کے پاس جو ورائٹی ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی بھی وقت بولر کی کمی کا شکار نہیں ہو سکتا اور یہ کسی بھی کپتان کے لیےبڑےفائدےکی بات ہے۔
سیمی فائنل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گواسکر نے کہاکہ انہیں ابتدائی وکٹیں لینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر فنچ-وارنر کی جوڑی چلتی ہے تو آسٹریلیا کو روکنا مشکل ہوگا۔ یہ بھی ایک سنسنی خیز مقابلہ ہونا چاہیے۔