Home / حاملہ خواتین کیلئےانتہائی مفیدورزش:بچہ بھی صحت مندہوگا

حاملہ خواتین کیلئےانتہائی مفیدورزش:بچہ بھی صحت مندہوگا

Hamla aurat ke liye asan aor mufeed warzish

ہمارےہاں کم علمی نےبڑےمسئلےپیداکررکھےہیں۔ انہی میں سےایک مسئلہ یہ ہےکہ خواتین حمل کےدوران ورزش نہیں کرسکتیں کیونکہ ایساکرنےسےان کےبچےپربرااثرپڑسکتاہے۔

دوستو،ایساسوچناکہ عورتیں حمل کےدوران ورزش نہیں کرسکتیں ایک طرح سےکم علمی ہوسکتی ہےلیکن اگرآپ اس کم علمی پرسختی سےعمل پیرابھی ہیں تواسےکم ازکم الفاظ میں جہالت ہی کہاجاسکتاہے۔ آج کی اس تحریرمیں ہم انتہائی آسان اورسادہ الفاظ میں آپ کویہ بتانےکی کوشش کریں گےکہ خواتین دوران حمل کون کون سی ورزش کرسکتی ہیں اورکب تک کرسکتی ہیں۔

کیاحاملہ خواتین ورزش کرسکتی ہیں؟

تودوستوپہلےتواپنی اس غلط فہمی کودورکرلیں کہ خواتیں حمل کےدوران ورزش نہیں کرسکتیں ۔ خواتین حمل کےدوران بالکل ورزش کرسکتی ہیں ، البتہ یہ دھیان رہےکہ یہ ورزشیں عام حالت میں کی جانےوالی ورزشوں سےبالکل مختلف ہوں گی۔ ایسانہیں ہوسکتاکہ ایک حاملہ عورت پانچویں چھٹےمہینےمیں بنچ پریس لگاناشروع کردے، ڈمبل اٹھاکرڈولےبنانےلگے،وغیرہ وغیرہ ۔ یعنی سادہ ترین الفاظ میں ہمارامطلب ہےکہ حاملہ خواتین صرف وہ ورزشیں کریں جن میں کسی قسم کےویٹ یعنی وزن اٹھاناشامل نہ ہو۔

صبح کی سیر

مثال کےطورپرحاملہ خواتین شروع کے3مہینوں کےدوران اگرہوسکےتواپنےدن کاشیڈول کچھ اس طرح سےبنائیں کہ وہ صبح سویرےکسی بھی قریبی پارک میں جاکرسیریاپھرواک کوباقاعدگی سےاپنامعمول بنائیں ۔ پارک میں جائیں اورسب سےپہلےواک شروع کریں ، شروع کے3ماہ کےدوران ہلکی اورتیزدونوں قسم کی واک کرسکتی ہیں لیکن کوشش کریں کہ تیزواک کم اورہلکی واک زیادہ ہو۔

واک کےدوران یہ کام ضرور کریں

واک کرنےکےدوران ایک بات خاص طورپرنوٹ کرلیں کہ زیادہ سےزیادہ گہرےگہرےسانس لیں تاکہ زیادہ سےزیادہ تازہ آکسیجن آپ کےاندرجائے۔ اس عمل سےآپ یقین کریں نہ کریں ، آپ کابچہ اللہ پاک کےحکم سےبہت صحت مندپیداہوگا۔

واک کرنےکےبعدجب آپ تھکاوٹ محسوس کریں توکچھ دیرکسی بنچ پربیٹھ کرسستالیں ۔ سانس بحال کرنےکےبعدگھاس پرننگےپاوں چلنےکی کوشش کریں اس عمل سےآپ کےدماغ کوسکون ملےگااورپورےبدن میں ایک تازگی کااحساس پیدہوگا۔ سخت سردی میں البتہ گھاس پرننگےپاوں چلنےسےگریزکریں۔

اس عمل کےبعدآپ چاہیں توہلکی پھلکی وارم اپ ایکسرسائزکرسکتی ہیں۔ یہ وہ ورزشیں ہیں جوہم اپنی روزمرہ زندگی میں کرتےہیں اورجوہرورزش سےپہلےکی جاتی ہیں۔ مثلاً بازووں کوگول دائرےمیں گھمانا، گردن کوکلاک وائزاوراینٹی کلاک وائزگھمانا،سیدھ کھڑاہوکرجسم کودائیں اوربائیں جانب ہلکےہلکےسےگھمانا،ٹانگوں کوباری باری اٹھاناکہ جیسےایک ہی جگہ پرکھڑےکھڑےسلوموشن میں دوڑرہےہوں۔ اسی طرح کسی چیزکاسہارالیکرباری باری اپنی ٹانگوں کوکسی پنڈولم کی طرح چلانا۔

کیاحاملہ عورتیں جم جاسکتی ہیں؟

حاملہ خواتیں چاہیں اوراگرافورڈکرسکیں توخودکوفٹ رکھنےکیلئےکسی جم کوبھی جوائن کرسکتی ہیں لیکن اگرآپ ایسانہیں کرسکتےیاکرنانہیں چاہتےتوجوایکسرسائزہم نےآپ کوبتائی ہےاورآگےبھی بتاتےرہیں گے،صرف انہیں ہی کرنےسےآپ دوران حمل خودکواوراپنےبچےکوفٹ رکھ سکتےہیں۔ سب سےبڑی بات کہ ان ورزشوں کوآپ پہلےسےنویں مہینےتک بغیرکسی خوف کےجاری رکھ سکتےہیں البتہ اس بات کاخیال ضروررکھیں کہ ہرگزرتےمہینےکےساتھ آپ اس بات کاتعین خودکریں کہ آپ کون سی ورزش آسانی سےکرسکتی ہیں اورکون سی نہیں ۔

ایک اوراہم بات یہ کہ اگرآپ دوران حمل کوئی ورزش نہیں کرتیں توبھی کوئی بات نہیں ۔ ہاں صبح کی سیرکواپنامعمول ضروربنائیں کیونکہ ایساکرنےسےقوی امکان ہےکہ آپ اللہ کےکرم سےایک خوبصورت اورصحت مندبچےکوجنم دیں گی۔

سب سےاہم بات

حاملہ خواتین ایک بات یادرکھیں کہ دوران حمل وہ جتنی زیادہ جسمانی طورپرایکٹورہیں گی اتناہی سیزیرین کاامکان کم سےکم ہوگا۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan PTI

پی ڈی ایم حکومت کیخلاف وائٹ پیپر

ویب ڈیسک ۔۔ سربراہ تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت …