Home / میوزیکل شومیں بھگدڑ: امریکامیں پاکستانی نوجوان نےبہادری کی مثال قائم کردی

میوزیکل شومیں بھگدڑ: امریکامیں پاکستانی نوجوان نےبہادری کی مثال قائم کردی

Pakistani dies to save fiance during concert stampede

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑکےدوران مرنےوالے8افرادمیں ایک نوجوان پاکستانی بھی شامل ہے،لیکن جاں بحق ہونےوالےپاکستانی کی کہانی شایددوسروں سےالگ اورجذباتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی سےتعلق رکھنےوالےمرزادانش بیگ ہیوسٹن میں معروف امریکی ریپرٹریوس سکاٹ کےکنسرٹ میں اپنی منگیترکےہمراہ شریک تھے۔

کنسرٹ کےدوران اس وقت بھگدڑمچ گئی جب شومیں شریک ہزاروں لوگوں نےایک ساتھ سٹیج کی جانب بڑھناشروع کردیا۔ اسی دوران اچانک سےبھگدڑمچ گئی اور8لوگ بھیڑکےنیچےدب کرمارےگئے۔

مرنےوالوں میں پاکستان مرزادانش بیگ بھی شامل تھے،جن کےبارےمیں بعدمیں پتاچلاکہ وہ کنسرٹ میں اپنی جان بچاسکتےتھےلیکن انہوں نےاپنی منگیترکومشکل میں دیکھاتواسےبچانےکیلئےبھیڑمیں گھس گئےاوراسی دوران دھکالگنےسےزمین پرگرےاورپھرکبھی اٹھنےکےقابل نہ رہے۔

دانش بیگ کےبھائی کےباصل بیگ کےمطابق دانش ایک درددل رکھنےوالےانسان تھےجوہمیشہ خودپردوسروں کوترجیح دیتے۔ وہ انتہائی معصوم تھےاوراپنےخاندان کابہت خیال رکھتےتھے۔

سیمی فائنل سےپہلےقومی ٹیم کیلئے2خوشخبریاں

پیپل نامی میگزین کوانٹرویوکےدوران دانش کےبڑےبھائی عماربیگ نےبتایاکہ دانش بھگدڑکےدوران اپنی منگیتراولیویاسونگل کوبچانےکی کوشش کررہےتھے۔

عماربیگ کےمطابق ان کےچھوٹےبھائی باصل بھی اسی کنسرٹ میں موجودتھےاوران کےمطابق جب بھگدڑمچی تواولیویابری طرح سےبھیڑمیں پھنس گئی تھیں ، دانش نےیہ دیکھاتوکسی نہ کسی طرح سےاولیویاکووہاں سےنکالالیکن خوداسی ظالم ہجوم کاشکاربن گیا۔

دانش اور اولیویا اےٹی اینڈٹی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں بطورڈسٹرکٹ مینیجرکام کرتے تھے۔وہ اسکاٹ اور دیگر فنکاروں کو کنسرٹ میں سننے کے لیے مہینوں کی منصوبہ بندی کے بعد ڈلاس سےیوسٹن گئےتھے۔

رعایتی نمبروالےطلبہ وطالبات کامستقبل داوپرلگ گیا

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …