Home / رعایتی نمبروالےطلبہ وطالبات کامستقبل داوپرلگ گیا

رعایتی نمبروالےطلبہ وطالبات کامستقبل داوپرلگ گیا

Students with grace marks denied admission

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزکی جانب سےکوروناایس اوپیزکےتحت رعایتی نمبرزپرپاس کئےجانےوالےمیٹرک اورانٹرکےہزاروں طلبہ وطالبات کامستقبل داوپرلگ گیا۔

پرنٹ میڈیامیں شائع ایک خبرنےبچوں اوروالدین کےپیروں تلےسےزمین کھینچ لی ہے۔ خبرکچھ یوں ہےکہ کوروناایس اوپیزکےتحت میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےجوطلبہ وطالبات رعایتی نمبروں کےساتھ پاس ہوئےہیں انہیں سرکاری تعلیمی اداروں مین اگلی کلاسوں یعنی فرسٹ ائیراورتھرڈائیرمیں داخلہ نہیں ملےگا۔

یادرہےکہ راولپنڈی ضلع میں سرکاری بوائزاینڈگرلزکالجزنےفرسٹ ائیرآرٹس میں داخلوں کیلئےمیرٹ 600نمبرجبکہ سائنس گروپ میں داخلےکیلئےمیرٹ 750سے800نمبررکھاہےاوران سےکم نمبروالوں کوصاف جواب دےدیاگیاہے۔

راولپنڈی ضلع میں سرکاری کالجوں کی اس داخلہ پالیسی کےبعدنجی تعلیمی اداروں کی توجیسےلاٹری نکل آئی ہےکیونکہ وہاں داخلےلینےوالوں کارش لگ گیاہے۔

بیروزگارشوہربیوی کی فحش تصاویربیچنےلگا

یہی حال رعایتی نمبروں سےانٹرمیڈیٹ کاامتحان پاس کرنےوالےطلبہ وطالبات کاہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ پوسٹ گریجویٹ کالجزنےبھی بی ایس پروگرام کیلئےہائی میرٹ مقررکردیاہے۔

سرکاری تعلیمی اداروں کی اس امتیازی پالیسی کےخلاف طلبہ و طالبات کےساتھ ان کےوالدین بھی سراپااحتجاج ہیں ۔ انہوں نےوزیرتعلیم شفقت محمودسےمعاملےکانوٹس لیکرایکشن لینےکامطالبہ کیاہے۔

ٹویٹر : فالوورزبڑھاو،ڈالرکماو

یہ بھی چیک کریں

NADRA Mobile App

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ …