ویب ڈیسک ۔۔ سوشل میڈیاصارفین کیلئےخوشخبری ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرنےبھی اپنےاکاونٹ ہولڈرزکوپیسے کمانے کی سہولت فراہم کردی۔
ٹویٹر کی جانب سے یہ سہولت فی الحال آزمائشی طورپرمخصوص صارفین کومشروط طور پرفراہم کی گئی ہے۔ فیس بک، یوٹیوب اورانسٹاگرام کی طرح ٹویٹرپربھی مونیٹائزیشن کاآپشن متعارف کرایا گیا ہے۔
ٹویٹرکی جانب سےکمانےکی یہ سہولت فی الحال امریکا میں متعارف کرائی گئی ہے، جس کی بنیادی شرط فالوورزکی تعدادزیادہ ہونا ہے۔
ٹویٹر سے کمائی کیسے؟
کمپنی نے اس پروگرام کو’سپرفالوز‘کا نام دیاہےاوراس کاآغاز یکم سمتبر سے شروع کیا گیا۔ ٹویٹرسےکمائی کرنےکیلئےجوشرائط عائدکی گئی ہیں ان میں صارف کی عمرکم از کم اٹھارہ سال، اکاؤنٹ کم از کم تین ماہ پرانا اور فالوررز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہونے کے ساتھ ماہانہ 25 ٹویٹس ہونا لازمی ہے۔
ٹیکس چورخبردار:حکومت کاانتہائی قدم اٹھانےکااشارہ
ان تمام شرائط پر پورا اترنے والے صارف کو مخصوص ٹویٹس پر 2.99 ڈالرز سے4.99 ڈالرز تک رقم دی جائے گی، ابتدائی مرحلے میں ماہانہ دس ڈالرزتک رقم کمائی جاسکے گی۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ پچاس ہزار ڈالرز کی کمائی پرتین فیصد جبکہ اس سے زیادہ آمدنی پر 20 فیصد حصہ پالیسی کے تحت کمپنی لازمی لے گی۔
ابتدائی طور پر اس پروگرام کو صرف آئی فون صارفین ہی استعمال کرسکیں گے، اس پروگرام سے پیسہ کمانے والوں کو عملاً اپنی کمائی ہوئی رقم کا صرف 65 فیصد حصہ ہی ملے گا۔
امریکا میں اگر اس سہولت کی آزمائش کامیاب ہوگئی تو اسے دوسرے ممالک میں بھی متعارف کردیا جائے گا۔