Home / سیمی فائنل سےپہلےقومی ٹیم کیلئے2خوشخبریاں

سیمی فائنل سےپہلےقومی ٹیم کیلئے2خوشخبریاں

Shoaib Malik and Rizwan fit for semi final

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئےاچھی خبرہے کہ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک بخاراور فلوکوآوٹ کرنےکےبعدآسٹریلیاکےخلاف سیمی فائنل کیلئےمکمل فٹ ہوگئےہیں۔

گذشتہ روزدونوں نے فلواورہلکے بخار کے باعث ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔ ان کی طبیعت خراب ہونےکےبعدیہ سرگوشیاں ہونےلگیں کہ آیاوہ کینگروزکےخلاف سیمی فائنل کاحصہ ہونگے؟لیکن اب اچھی خبرآئی ہےکہ دونوں مکمل فٹ اورسیمی فائنل کیلئےٹیم کودستیاب ہونگے۔ البتہ میچ سےقبل شعیب اوررضوان کوایک چھوٹاسافٹنس ٹیسٹ پاس کرناہوگا۔

محمد رضوان اور شعیب ملک ان پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرچکےہیں۔

شائقین کرکٹ نےشعیب اور محمد رضوان کی دستیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …