Home / پاکستان کیلئے32سال بعداولمپک گولڈمیڈل

پاکستان کیلئے32سال بعداولمپک گولڈمیڈل

Arshad Nadeem wins Olympic Gold medal

ویب ڈیسک ۔۔ پیرس اولمپکس کےمینزجیولین تھروفائنل میں ارشد ندیم نےتاریخ رقم کردی۔92.97 میٹرکی تھرو کرکےنیااولمپک ریکارڈبھی بنایااورپاکستان کو گولڈ میڈل جتوانےکاناقابل یقین کارنامہ بھی جتوادیا۔

ارشدندیم پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 32سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امیدتھے۔ وہ 32سال بعداولمپکس کےانفرادی مقابلوں میں گولڈمیڈل جتنوانےوالےپہلےایتھلیٹ ہیں۔

جیولین تھرو کے فائنل میں بھارت نے چاندی اور گریناڈا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

پاکستان نے آخری مرتبہ8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،گورنرسندھ، فلم اورٹی وی کےستاروں نےپاکستان کےلئےاولمپک گولڈمیڈل جیتنےپرارشدندیم کومبارکباددی۔

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےارشدندیم کیلئےپانچ کروڑانعام کااعلان کیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …