ویب ڈیسک ۔۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شرمناک شکست پر اظہارخیال کرتےہوئے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اخترالمعروف راولپنڈی ایکسپریس نےپاکستانی کھلاڑیوں کی خوب کلاس لی ۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نےنیوزی لینڈکےخلاف اسکول سطح کی ٹیم ہونےکاثبوت دیا۔
شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھی سخت نالاں دکھائی دیے۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان ٹیم کی شکست کااصل ذمہ دارپی سی بی ہے۔ پی سی بی نے جو بویا تھا وہی کاٹ رہے ہیں، اگر وہ اہم پوسٹوں پر اوسط سطح کےافراد کو بٹھاتے رہیں اور ٹیم میں اوسط کھلاڑی منتخب کرتے رہیں گے تو نتائج بھی اسی طرح کےآئیں گے۔