Home / شیخ رشیدستاروں کاحال بتانےلگے

شیخ رشیدستاروں کاحال بتانےلگے

Sh Rasheed

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ جو بھی آرمی اور دیگر اداروں کے خلاف زبان استعمال کرے گا اس کے خلاف 72 گھنٹوں میں کارروائی ہو گی۔

وزیرداخلہ شیخ رشیدنےان خیالات کااظہارراولپنڈی میں میڈیاسےبات کرتےہوئےکیا۔کہتےہیں پیپلز پارٹی جیت گئی ہےاورپی ڈی ایم ہارگئی، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو گھٹنےٹیکنے پر مجبور کردیا۔ بلاول سمجھدار ہےاس نے اچھا کھیلا، وہ اپنے لیے اچھا راستہ نکالنے جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سےوفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا کےستارے گردش میں ہیں، ان کی سیاست الٹ گئی ہے، ان کے چہرے کی ہوائیاں اڑ ی ہوئی ہیں۔ فضل الرحمان ایک عالم اور قابل احترام ہیں لیکن انہیں اسلام اور اسلام آباد کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، وہ اسلام کی باتیں کریں،اسلام آباد کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

وزیر داخلہ کا کہناتھا جس دن پی ڈی ایم والے لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں گے اسی دن ہم انہیں سیاسی قانونی حق جتائیں گے۔

شیخ رشیدنےکہا کہ جو بھی آرمی اور دیگر اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے گا تو اس کے خلاف 72 گھنٹے میں کارروائی ہو گی، 72 سے 73واں گھنٹہ نہیں ہو گا۔

نیب کےحوالےسےوزیرداخلہ نےکہاکہ نیب سابق ادوارمیں ختم نہیں ہواتواب بھی ختم نہیں ہوگا۔ سورج مشرق کے بجائے مغرب سے تو نکل سکتا ہے لیکن عمران خان سرنڈر نہیں کرے گا، این آر او نہیں دے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے