Home / عامرلیاقت کی سابق اہلیہ نےمعاملہ اللہ پرچھوڑدیا

عامرلیاقت کی سابق اہلیہ نےمعاملہ اللہ پرچھوڑدیا

Amir Liaqat Hussain wife

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ، ٹی وی اینکراورمذہبی اسکالرعامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ان کےشوہر نے طلاق دے دی ہے۔

واضح رہےکہ عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی، ان کی دوسری شادی اداکارہ طوبیٰ عامر سے ہوئی تھی۔ عامر لیاقت نے پہلے شادی کو کچھ عرصہ خفیہ رکھا تھا تاہم جولائی 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران انہیں اپنی دوسری شادی کااعتراف کرناپڑا۔

عامر لیاقت کی جانب سے دوسری شادی کے عوامی سطح پر اعتراف کے ٹھیک دو سال بعد اب ان کی پہلی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔

بشریٰ اقبال کے مطابق عامر لیاقت نے دوسری بیوی کی درخواست پر انہیں فون کال کرکے طلاق دی، جو ان کے لیے اور ان کے بچوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں تھا۔ انہوں نےکہاکہ وہ اپنامعاملہ اللہ پرچھوڑتی ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

freddy 2022 review

فریڈی: 2022کی بیسٹ کرائم تھرلرفلم

کہتےہیں مجرم ماں کےپیٹ سےپیدانہیں ہوتے ۔۔ حالات انہیں جنم دیتےہیں۔ بہت سےلوگ اس سےمتفق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے