Home / شاہینوں نےپروٹیزکوڈھیرکردیا

شاہینوں نےپروٹیزکوڈھیرکردیا

Pakistan cricket team

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کوتیسرےاورآخری ون ڈے میں 28 رنز سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز1-2 سےجیت لی۔

سنچورین میں کھیلے گئےتیسرےون ڈےمیں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جواسےمہنگی پڑگئی اور گزشتہ میچ میں ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہ جانے والے فخر زمان نےمسلسل دوسرے میچ میں بھی سنچری داغ دی۔

فخر نے 57 رنز بنانے والے امام الحق کے ساتھ پہلی ہی وکٹ پر 112 رنز کی پارٹنر شب بنائی۔ اس کے بعد انہوں نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ 94 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، اور خود 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے آنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین اگرچہ ایک ایک کرکےپویلین لوٹتےگئےبابرنے94رنزبناکرٹیم کو 300 رنز کے قریب پہنچایا۔

بدقسمتی سےبابر اعظم اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 94 رنز پر اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 292 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف نے 2، حسن علی اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تین میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ 302 رنز بنانے پر فخر زمان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

پاکستانی کپتان بابراعظم کو آخری ون ڈے میں 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …