Home / آئی سی سی نےپاکستانی کرکٹرزکوگھاس نہ ڈالی

آئی سی سی نےپاکستانی کرکٹرزکوگھاس نہ ڈالی

ICC team of decade

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2020 کے اختتام پرتینوں طرزکی کرکٹ میں مرد و خواتین کی گزشتہ ایک دہائی کی ٹیموں (ٹیمز آف ڈیکیڈ) کا اعلان کیاہے۔ حیرت انگیزطورپرکوئی پاکستانی کھلاڑی ان ٹیموں میں جگہ نہیں بنا سکا۔

بھارت کے کپتان وایرات کوہلی واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں طرز کی ٹیموں میں شامل ہیں، اسی طرح سابق کپتان مہندراسنگھ دھونی اور روہت شرما ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا حصہ ہیں۔ ایک اورحیران کن بات یہ ہےکہ تینوں ٹیموں میں کپتان بھی بھارت کے کھلاڑی ہیں۔

انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیموں میں منتخب ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیو لیئرز، سری لنکا کے لاستھ ملینگا ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا حصہ ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم میں بھارت کے ویرات کوہلی (کپتان)، انگلینڈ کے الیسٹر کک، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا (وکٹ کیپر)، انگلینڈ بین اسٹوکس، بھارت کے ایشون، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

ایک روزہ ٹیم میں بھارت کے ایم ایس دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)، روہت شرما، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور سری لنکا کے لاستھ ملینگا کے نام ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹی میں بھی سب سے زیادہ بھارت کے 4 کھلاڑی شامل ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑیوں اور افغانستان کے ایک کھلاڑی کو بھی جگہ دی گئی ہے جبکہ اس طرز کرکٹ کے سرفہرست بلے باز بابراعظم جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں، جس پرکرکٹ پنڈت انتہائی حیرت کااظہارکررہےہیں ۔

ٹیم میں بھارت کے ایم ایس دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)، روہت شرما، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، آسٹریلیا کے ایرون فنچ، بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز، گلین میکسویل، ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، افغانستان کے راشد خان، بھارت کے جسپریت بمرا اور سری لنکا کے لاستھ ملینگا شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے