کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+76 ) 1,530,064
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,562
Last updated: مئی 26, 2022 - 9:12 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / تحریک عدم اعتماد ۔ وزیراعظم کی نئی حکمت عملی

تحریک عدم اعتماد ۔ وزیراعظم کی نئی حکمت عملی

Controversial Audios and Videos about Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان نےاتوارکےروزتحریک عدم اعتمادپرہونےوالی ووٹنگ کےحوالےسےحکومتی حکمت عملی تبدیل کرتےہوئےقومی اسمبلی اجلاس میں ساتھی اراکین سمیت شرکت کافیصلہ کیاہے۔

واضح رہےکہ اس سےپہلےتحریک انصاف کےاراکین کوہدایت کی گئی تھی کہ وہ تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ والےروزاسمبلی اجلاس میں ہرگزشرکت نہ کریں،خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائےگی۔

وزیراعظم کی حکمت عملی میں تبدیلی ہفتہ کےروزان کی زیرصدارت کچن کیبنٹ کےاجلاس کےبعدآئی۔ نجی ٹی وی نےذرائع کےحوالےسےبتایاکہ کچن کیبنٹ کےاجلاس میں وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ کچھ ایسابہانہ بن جائےکہ ملک میں ایمرجنسی لگاکرتحریک عدم اعتمادکےمعاملےکوموخرکردیاجائے۔

عدم اعتمادپرووٹنگ رکوانےکیلئےدرخواست دائر

نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم نےہفتہ کواٹارنی جنرل کووزیراعظم ہاوس طلب کرکےان سےتحریک عدم اعتمادکےحوالےسےقانونی مشاورت کی۔ ذرائع کےمطابق اٹارنی جنرل نےوزیراعظم کوکسی بھی غیرآئینی اقدام سےبازرہنےکامشورہ دیااورکہاکہ تحریک عدم اعتمادپرمزیدتاخیرنہیں کی جاسکتی۔

وزارت اعلیٰ پنجاب : ترین کاحمزہ شہبازکی حمایت کااعلان

ذرائع کےمطابق کچن کیبنٹ اوراٹارنی جنرل خالدجاویدخان سےمشاورت کےبعدوزیراعظم عمران خان نےفیصلہ کہاکہ وہ ان کےاراکین اتوارکوقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

حکومت کی تازہ حکمت عملی

نجی ٹی وی نےذرائع کےحوالےسےمزیدبتایاکہ تحریک عدم اعتمادپررائےشماری کوطول دینےکیلئےحکومت کی جانب سےتازہ ترین حکمت عملی یہ بنائی گئی ہےکہ اتوارکےروزقومی اسمبلی میں اس قدرشورشرابہ اورہنگامہ برپاکیاجائےکہ اسپیکرکواجلاس ملتوی کرنےکاجوازمل جائےاوریوں تحریک عدم اعتمادپررائےشماری کامعاملہ لٹک جائے۔

یہ بھی چیک کریں

US visa interview waiver for Pakistanis

امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےاورکراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سےپاکستانیوں کیلئےبڑااعلان۔ …