ویب ڈیسک ۔۔ سیاسی منظرنامےپرہونےوالی ایک بڑی پیشرفت ۔ ترین گروپ نےوزیراعلیٰ پنجاب کےالیکشن میں متحدہ اپوزیشن کےامیدوارحمزہ شہبازشریف کی حمایت کااعلان کردیا۔
جی ہاں ۔۔ اس بڑی پیشرفت کااعلان لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کےسینئررہنمااورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکیا۔ اسحاق ڈارنےلندن میں جہانگیرترین سےطویل ملاقات کی جس میں متفقہ طورپرطےپایاکہ ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےحمزہ شہبازکی حمایت کرےگا۔

اسحاق ڈارنےاس حوالےسےٹویٹ بھی کی اورحمایت کرنےپرجہانگیرترین کاشکریہ اداکیا۔ رہنمان لیگ مفتاح اسماعیل نےبھی اس کامیابی پرپارٹی اورکارکنوں کومبارک باددی۔
حمزہ شہبازکی باضابطہ حمایت کااعلان
رات گئےہونےوالی سیاسی پیشرفت کےبعدہفتہ کی سہ پہرجہانگیر ترین گروپ نےپنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کی باضابطہ حمایت کااعلان کردیا۔
حمایت کااعلان ترین گروپ کےاراکین اورحمزہ شہبازکےدرمیان ہونےوالی ملاقات کےبعدمیڈیاکےسامنےکیاگیا۔ ترین گروپ کی حمایت کےبعدپنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کوعددی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ جہانگیر ترین گروپ کی حمایت سے متحدہ اپوزیشن کے 188 ارکان بنتے ہیں، جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے کے لیے 186 ارکان کی ضرورت ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے 165، پیپلز پارٹی کے 7، 2 آزاد ارکان اور 14 ترین گروپ کے ملا کر مجموعی تعداد 188 ہو گئی ہے۔
حکومتی گروپ کی پوزیشن
دوسری جانب چھینہ گروپ سمیت پی ٹی آئی کے 169 اور ق لیگ کے 10 ملا کر کل تعداد 179 ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے حوالے سے 2 آزاد ارکان، 1 ووٹ کے ساتھ چوہدری نثار اور 1 ووٹ کے ساتھ راہِ حق پارٹی ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔
دوسری جانب علیم خان گروپ کے پاس 4 یا 5 ممبران بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ علیم خان کا دعویٰ ہے کہ وہ 30 سے زائد ممبران سے مل چکے ہیں۔