مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اکتوبر 6, 2022 - 6:43 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / عدم اعتمادپرووٹنگ رکوانےکیلئےدرخواست دائر

عدم اعتمادپرووٹنگ رکوانےکیلئےدرخواست دائر

SC open at 12am

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنےکےلیے درخواست دائرکی گئی ہے۔ درخواست میں عدالتی کمیشن بناکرمیموگیٹ کی طرزپرخط کی تحقیقات کروانےکی درخواست کی گئی ہے۔

سابق اٹارنی جنرل انور منصور اور ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائردرخواست آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائرکی گئی ہے۔ دارخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک بین الاقوامی سازش ہے،اس لئےتحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیر اعظم کیخلاف سازش کرنے والے غداری کےزمرے میں آتے ہیں، مختلف ٹی وی اینکرزنے تحریک عدم اعتماد کا پہلے ہی بتا دیا تھا، لندن میں نواز شریف سے خفیہ ملاقاتیں ہوئیں جہاں سازش تیارکی گئی۔

درخواست گزار نعیم الحسن ایڈووکیٹ نے تحریک عدم اعتماد کی کارروائی روکنےکی استدعا کرتےہوئے کہاہے کہ میموگیٹ طرزپرتحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے اورروزانہ کی بنیاد پر اس پر سماعت کی جائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم آفس وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، وزارت قانون اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan audio leak on US cipher

امریکی سازشی بیانئےکی دوسری آڈیوکلپ

ویب ڈیسک ۔۔ مبینہ دھمکیوں پرمنبی امریکی سائفرکےحوالےسےعمران خان کی دوسری آڈیوسامنےآگئی ہے۔ اس آڈیومیں …