کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+76 ) 1,530,064
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,562
Last updated: مئی 26, 2022 - 9:27 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / رمضان میں عمرہ زائرین کیلئےتین اوقات کارمقرر

رمضان میں عمرہ زائرین کیلئےتین اوقات کارمقرر

Hajj Applications 2022 starts

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی حکومت نےرمضان المبارک میں عمرہ زائرین کو رش سےپچانےکےلیےتین اوقات مقررکرنےکااعلان کیاہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی کاکہناہےکہ زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مسجد الحرام میں داخلے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نوبھی کی گئی ہے۔

حرمین شریفین کے حکام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صحن مطاف اور گراؤنڈ فلور کو زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں ہر قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ دیگر ممالک سے آنے والے افراد کے لیے عمرہ کرنے کے لیے تاریخیں بک کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث وہ رش میں باآسانی عمرہ ادائیگی کرسکیں گے۔

وزارت نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین اوقات مقرر کیے ہیں، جن میں مملکت میں داخلے کا ویزا جاری، اعتمرنا ایپلی کیشن میں رجسٹریشن اور بکنگ کرتے وقت کی میعاد کو یقینی بنانا شامل ہوگا۔

دوسری جانب وزارت نے خبردار کیا ہے کہ مسجد حرام میں غلط رویوں کا سخت نوٹس لیا جائےگا اور کسی کو وہاں پر بھیک مانگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Nightmare on temple street

مورتی کےبھوت ۔ چوروں نےتوبہ کرلی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع چتراکوٹ میں چوروں کےایک گینگ کوڈراونےخوابوں نےتوبہ کرنےپرمجبورکردیا۔ …