Home / تحریک انصاف کاآج اسلام آبادمیں تصادم کامنصوبہ بےنقاب

تحریک انصاف کاآج اسلام آبادمیں تصادم کامنصوبہ بےنقاب

Controversial Audios and Videos about Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی لیڈر شپ نے تحریک عدم اعتماد کے موقع پر پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کا منصوبہ بنالیاتاکہ تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ کےعمل کومزیدتاخیرکاشکاربنادیاجائے۔

جیو نیوز کے سینئیر اینکر پرسن حامد میرکی خبر کے مطابق تحریک انصاف میں اعلیٰ سطح پرفیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کو قومی اسمبلی پہنچنے سے روکنے کے لیے پارلیمنٹ لاجز میں روکا جائے گا، کوئی رکن قومی اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوجائے تو اسےتشددکانشانہ بنایاجائے۔

حکومت کا منصوبہ یہ بھی ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کرنےوالےکارکنوں کو ڈی چوک سے آگےآنےدیاجائےاورپولیس ان سےتعاون کرے۔۔

حامد میر کے مطابق پتا چلا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں تاخیر کی تجویز کی اسپیکر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آج آخری دن ہے، ووٹنگ کو موخر نہیں کرسکتے۔

حامد میر کے مطابق پارلیمنٹ میں ممکنہ ہنگامہ آرائی کے ثبوت مل چکے ہیں، شواہد کی روشنی میں کچھ اہم لوگوں کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

حامد میر کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال فیصلہ کیا گیا ہے کہ شواہد کو سامنے نہ لایا جائے، آج کا دن گزرنے دیا جائے، تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ ختم ہونے پر شواہد سامنے لائے جائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistani family in America sent to jail

امریکامیں پاکستانی فیملی کوجیل ہوگئی

ویب ڈیسک ۔۔ بہوسےجبری مشقت کروانے،اس پرتشددکرنےاوردھمکانےکےالزامات ثابت ہونےپرامریکی عدالت نےپاکستانی خاندان کوجیل بھیج دیا۔ …