Home / تحریک عدم اعتمادمسترد،ملک آئینی بحران کاشکار

تحریک عدم اعتمادمسترد،ملک آئینی بحران کاشکار

Imran Khan announce long march date

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیزاجلاس میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادکومستردکرکےاجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ ڈپٹی اسپیکرنےآئینی تقاضےکےبرعکس تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ نہیں کرائی۔

آج قومی اسمبلی کےاجلاس تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ ہوناتھی ۔ اجلاس 38منٹ تاخیرسےشروع ہواتوپی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی جبکہ اسی دوران تحریک انصاف کے17 ارکان قومی اسمبلی اپوزیشن لابی میں جاکربیٹھ گئے۔

وقفہ سوالات میں وزیر قانون فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 7 مارچ کو ہمارے سفیر کو طلب کیا جاتا ہے اور اس میٹنگ میں ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پیش کی جا رہی ہے اور پاکستان سے تعلقات کا دارومدار اس عدم اعتماد کی کامیابی پر ہے، ہمیں کہا گیا کہ اگر عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوتی تو آپ کیلئےسخت مشکلات ہونگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کیا یہ 22 کروڑ لوگوں کی قوم اتنی کمزور ہے کہ باہر کی طاقتیں ہماری حکومتیں بدل دیں، کیا یہ آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی نہیں؟ کیاپاکستانی عوام کٹھ پتلیاں ہیں اورپاکستانیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے؟ کیا ہم غلام اور اپوزیشن لیڈر کے بقول بھکاری ہیں، اگر ہم غیرت مند قوم ہیں تو یہ تماشا مزید نہیں چل سکتا اور اس پر رولنگ آنی چاہیے، آئین کے آرٹیکل 5 کے مطابق ملک سے وفاداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے قائد حزب اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کاعمل ایک طرف رکھتےہوئےکہا کہ وزیر قانون کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات بالکل درست ہیں،عدم اعتماد کی تحریک کا آئین کے مطابق ہونا ضروری ہے، کسی غیر ملکی طاقت کو یہ حق نہیں کہ وہ سازش کے تحت پاکستان کی منتخب حکومت کو گرائے،لہٰذا میں رولنگ دیتا ہوں کہ عدم اعتماد کی قرارداد آئین، قومی خود مختاری اور آزادی کےمنافی ہےلہٰذا ضابطے کےخلاف میں یہ قراردادمسترد کرنےکی رولنگ دیتا ہوں۔

اس رولنگ کےبعدڈپٹی اسپیکرنےاجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

ڈپٹی اسپیکرکےاس اقدام کےبعدمتحدہ اپوزیشن کےلوگ قومی اسمبلی کےایوان میں ہی موجودرہےاورحکومتی اقدام کےنتائج پربحث کرتےرہے۔

آئینی ماہرسلمان اکرم راجہ کےمطابق جوکچھ ڈپٹی اسپیکرنےکیاوہ غیرآئینی اقدام ہےاورسپریم کورٹ سےرجوع کرنےپراس اقدام کوکالعدم قراردیاجاسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Nawaz acquittal in Avenfield reference

ایون فیلڈریفرنس ختم ۔۔ مریم نوازبری

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کیلئےبڑاریلیف ۔ اسلام آبادہائیکورٹ نےایون فیلڈریفرنس میں مریم نوازاوران …