Home / قومی اسمبلی اورکابینہ تحلیل،وزیراعظم برقرار

قومی اسمبلی اورکابینہ تحلیل،وزیراعظم برقرار

President Dissolves National Assembly

ویب ڈیسک ۔۔ صدرمملکت نے وزیراعظم کی تجویزپرقومی اسمبلی تحلیل کردی جس کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کےبعدوزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم عام انتخابات کی تیاری کرے، بیرون ملک سے پلانٹ کی گئی سازش ناکام بنانے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلیاں تحلیل کر دی گئی ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن ہوں گے اورسمندرپارپاکستانی بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے کیونکہ قومی اسمبلی اس قانون کو منظورکر چکی ہے۔

وفاقی وزیرفوادچودھری کےمطابق قومی اسمبلی اورکابینہ تحلیل ہوچکی ہیں لیکن آئین کےمطابق وزیراعظم عمران خان اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …